نائب صدرجمہوریہ ہند 6 سے 9 ستمبر تک شمال مشرقی ریاستوں کے چار روزہ دورے پر رہیں گے
نئی دہلی، 05 ستمبر (ہ س)۔ نائب صدرِ جمہوریہ ہندسی پی رادھا کرشنن 6 سے 9 ستمبر تک آسام، میگھالیہ، منی پور اور اروناچل پردیش کا چار روزہ دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ مختلف تعلیمی، ثقافتی اور عوامی پروگراموں میں شرکت کے علاوہ تاریخی، سماجی اور قومی اہمیت
نائب صدرجمہوریہ ہند 6 سے 9 ستمبر تک شمال مشرقی ریاستوں کے چار روزہ دورے پر رہیں گے


نئی دہلی، 05 ستمبر (ہ س)۔ نائب صدرِ جمہوریہ ہندسی پی رادھا کرشنن 6 سے 9 ستمبر تک آسام، میگھالیہ، منی پور اور اروناچل پردیش کا چار روزہ دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ مختلف تعلیمی، ثقافتی اور عوامی پروگراموں میں شرکت کے علاوہ تاریخی، سماجی اور قومی اہمیت کے حامل اداروں کا دورہ بھی کریں گے۔

نائب صدر سکریٹریٹ نے ہفتہ کو بتایا کہ نائب صدر رادھا کرشنن 6 ستمبر کو آسام کے گوہاٹی پہنچیں گے۔ وہ گیتانگر کالج کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ ادارہ پہلے ’کنیہ مہاودیالیہ‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اس کے بعد وہ گوہاٹی میں واقع شریمنت شنکردیو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی کانووکیشن تقریب میں شرکت کریں گے۔نائب صدرجمہوریہ ہند 7 ستمبر کو گوہاٹی یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد یونیورسٹی کے کنونشن سینٹر میں طلبہ، اساتذہ اور ممتاز شہریوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ بعد ازاں وہ میگھالیہ کے دارالحکومت شیلانگ پہنچیں گے، جہاں سوسو تھام آڈیٹوریم میں ان کے اعزاز میں منعقد ہونے والی عوامی استقبالیہ تقریب اور ثقافتی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

نائب صدر 8 ستمبر کو منی پور کے امپھال کا دورہ کریں گے۔ وہ موئیرانگ میں واقع آئی این اے میوزیم اور جنگی یادگار کے علاوہ سَینک اسکول امپھال بھی جائیں گے۔ اس کے بعد وہ اروناچل پردیش کے دارالحکومت ایٹانگر کے لیے روانہ ہوں گے۔

دورے کے آخری دن، 9 ستمبر کو نائب صدر اروناچل پردیش اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اسمبلی گیلری کم میوزیم کا دورہ کریں گے۔ وہ اٹانگر میں واقع نیڈر ناملو، جواہر لال نہرو ریاستی عجائب گھر اور سماعت و بصارت سے محروم طلبہ کے لیے چلائے جانے والے ڈونی پولو مشن اسکول کا بھی دورہ کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande