رکن اسمبلی نارائن کھیڑ کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
حیدرآباد ،30 ستمبر(ہ س)۔ رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی نے ریاست تلنگانہ کے وزیراقلیتی بہبود محمد اظہرالدین سے حیدرآباد میں ان سے ملاقات کرکے نارائن کھیڑ حلقہ میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود اورترقیاتی کاموں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہ
رکن اسمبلی نارائن کھیڑ کی محمد اظہرالدین سے ملاقات


حیدرآباد ،30 ستمبر(ہ س)۔ رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی نے ریاست تلنگانہ کے وزیراقلیتی بہبود محمد اظہرالدین سے حیدرآباد میں ان سے ملاقات کرکے

نارائن کھیڑ حلقہ میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود اورترقیاتی کاموں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وزیر سے درخواست کی کہ نارائن کھیڑ میونسپل ٹائون میں اقلیتوں کی سہولت کے لیے 'شادی خانہ'عمارت کی تعمیرکے لیے 50 لاکھ کے ساتھ ساتھ میونسپلٹی کے اندرموجود اقلیتی خواتین کے خود روزگار کے لیے 500 سلائی مشینیں فراہم کئے جائیں۔وزیرمحمد اظہرالدین نے اس درخواست کا بہت مثبت جواب دیااوریقین دلایا کہ حلقہ کے لیے جلد ہی اضافی سلائی مشینوں کی منظوری اورشادی خانہ کی تعمیرکیلئے رقم کی منظوری کےضروری اقدامات کیے جائیں گے۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande