وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے ہاتھوں کریم نگر میں کلکٹریٹ کمپلیکس کا افتتاح
حیدرآباد ،30 ستمبر(ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی نے آج کریم نگر میں نو تعمیر شدہ کلکٹریٹ بھون کمپلیکس (انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفس کمپلیکس) کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کلکٹریٹ کمپلیکس کے احاطے میں نصب تلنگانہ تلی کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی۔ وزی
وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے ہاتھوں کریم نگر میں کلکٹریٹ کمپلیکس کا افتتاح


حیدرآباد ،30 ستمبر(ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی نے آج کریم نگر میں نو تعمیر شدہ کلکٹریٹ بھون کمپلیکس (انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفس کمپلیکس) کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کلکٹریٹ کمپلیکس کے احاطے میں نصب تلنگانہ تلی کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے ضلع میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کے ساتھ متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔ نوتعمیر شدہ کلکٹریٹ بھون کمپلیکس میں وزیراعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں ضلع کی ترقی، مختلف سرکاری اموراورجاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کریم نگر کے نو تعمیر شدہ مربوط ضلعی دفاتر کے کمپلیکس کوغریب عوام کے لیے اعتماد کامرکزبننا چاہیے۔ اس دفتر کے ذریعے غریبوں کے مسائل کی الجھنیں دورکرنے اورانہیں سرکاری فلاحی اسکیموں سے مستفید کرنے میں مدد ملنی چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلاحی اسکیموں کوغریبوں تک پہنچانے والے اصل نمائندے سرکاری ملازمین ہیں۔ طویل عرصے سے زیرِالتوا کلکٹریٹ کمپلیکس کی تعمیر کو مکمل کرکے سرکاری ملازمین کوبہتر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے عہدیداروں اورملازمین سے کہا کہ مدد کے لیے بے بسی کی حالت میں آنے والے ہرشخص میں اپنے خاندان کے فرد کو دیکھیں۔ اس جذبے کے ساتھ کام کرنے سے عوام کو سو فیصد انصاف فراہم کیا جاسکتا ہے۔ عوام کوخدمات فراہم کرتے ہوئے ان کے مسائل بھی حل کیے جائیں، تب ہی حکومت اور سرکاری ملازمین پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔ریونت ریڈی نے کہا کہ ملازمین محنت اور ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دیں گے تو غریبوں کو انصاف ملے گا۔ وزیراعلیٰ یا وزیراعظم کی اچھی شہرت اورحکومت کی کارکردگی کے لیے بھی سرکاری ملازمین کا تعاون انتہائی اہم ہے۔اس موقع پرمرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ بندی سنجے کمار، پی سی سی صدرمہیش کمارگوڑ،وزیرپونم پربھاکر،اڈلوری لکشمن کمار،سری دھربابو، پونگولیٹی سرینواس ریڈی اور تملا ناگیشور رائو کے علاوہ ارکانِ اسمبلی، ارکانِ قانون سازکونسل، کارپوریشن چیئرمین اور اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔

۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande