
حیدرآباد، 30 ستمبر (ہ س)۔
تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے آج راجنا سرسلہ ضلع کا دورہ کیا۔ انہوں نے سرسلہ اسمبلی حلقہ میں 345.78 کروڑ روپے کی لاگت سے انجام دئیے جانے والے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اورسنگِ بنیاد رکھا۔ بعد ازاں رگھوڈو بائی پاس کے قریب منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ وزیراعلی کے دورے کے دوران سرسلہ اور ویملواڑہ میں 200 کروڑ روپے کی لاگت سے ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ ریزیڈنشیل اسکولس کے قیام کے لیے سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اس کے علاوہ سرسلہ میں نیتنّا بازار کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد پاور لوم اور ہینڈلوم مصنوعات کے لیے بہتر مارکیٹنگ سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
ویملواڑہ میں تقریباً 99.40 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کے ساتھ راجنا مندر سے متعلق متعدد ترقیاتی کاموں، پینے کے پانی، ڈرینیج، بجلی سہولتوں، شاپنگ کمپلیکس اور سڑکوں کے کاموں کا بھی سنگِ بنیاد رکھا گیا۔اس کے علاوہ سرسلہ، ویملواڑہ، تنگلا پلی، ویرنا پلی اوررودرنگی میں مختلف سرکاری دفاترکی عمارتوں، تحصیلدار دفاتر، آرڈی او دفاتر اور رودرنگی میں 10 ہزار ٹن گنجائش والے گودام کے قیام کے کام بھی پروگرام میں شامل رہے۔ سرسلہ میں اندرا مہیلا شکتی بھون کا بھی افتتاح کیا گیا۔وزیراعلی کے دورے کے موقع پر سرسلہ میں بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے تھے اور عوامی جلسے کے مقام پران کے خطاب کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ اس موقع پر پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، وزراء تملا ناگیشورراو، دُدّیلا سری دھربابو، پونگولیٹی سرینواس ریڈی، پونم پربھاکر، اڈلوری لکشمن ،پونم پربھاکر،محمد اظہرالدین ، صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی گورنمنٹ وہپ آدی سرینواس کے علاوہ کانگریس ارکان اسمبلی ارکان پارلیمنٹ ودیگرقایدین موجود تھے
۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق