کرن واہی کے ساتھ نام جوڑے جانے پر ادیتی سنگھ کی وضاحت
ممبئی، 29 ستمبر (ہ س)۔ ’بگ باس 20‘ میں نظر آ رہی ادیتی سنگھ ان دنوں اپنی نجی زندگی کو لے کر بھی موضوع بحث ہیں۔ شو کے دوران وہ کئی بار اپنے رشتے اور بریک اپ سے متعلق باتیں شیئر کر چکی ہیں۔ حالیہ ایپی سوڈ میں اسکاؤٹ او پی سے گفتگو کے دوران ادیتی نے ا
کرن واہی کے ساتھ نام جوڑے جانے پر ادیتی سنگھ کی وضاحت


ممبئی، 29 ستمبر (ہ س)۔ ’بگ باس 20‘ میں نظر آ رہی ادیتی سنگھ ان دنوں اپنی نجی زندگی کو لے کر بھی موضوع بحث ہیں۔ شو کے دوران وہ کئی بار اپنے رشتے اور بریک اپ سے متعلق باتیں شیئر کر چکی ہیں۔ حالیہ ایپی سوڈ میں اسکاؤٹ او پی سے گفتگو کے دوران ادیتی نے اپنے پرانے رشتے کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا ایک اہم موڑ قرار دیا۔ تاہم، اس گفتگو میں انہوں نے اپنے سابق پارٹنر کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے بریک اپ ایک طرح سے چھپی ہوئی نعمت ثابت ہوا۔

ادیتی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے سابق پارٹنر کے ساتھ ایک گولڈن ریٹریور کتا پالا تھا۔ وقت کے ساتھ پالتو جانور کی دیکھ بھال کو لے کر دونوں کے درمیان کافی اختلافات ہونے لگے۔ انہوں نے کہا کہ کتے کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کو لے کر ان دونوں کے خیالات مختلف تھے، جس کی وجہ سے اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ ادیتی کے مطابق، گھر کی صفائی کے معاملے میں بھی دونوں کی سوچ الگ تھی اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر ان کے درمیان اختلافات بڑھتے گئے۔

گفتگو کے دوران ادیتی نے یہ بھی اشارہ دیا کہ ان کا سابق پارٹنر کئی بار انہیں مایوس کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان سے کہا جاتا تھا، ’’تم سے نہیں ہو پائے گا، تمہیں نہیں آتا۔‘‘ ادیتی نے یہ بھی کہا کہ ان کے والدین اس رشتے سے خوش نہیں تھے۔ اس کی ایک وجہ دونوں کے درمیان تقریباً 10 سال کا عمر کا فرق بھی تھا۔ ’بگ باس 20‘ میں ادیتی کی نجی زندگی سے متعلق یہ انکشافات ناظرین کے درمیان موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande