پیرس فیشن ویک میں ایشوریہ رائے کا جلوہ
ممبئی، 29 ستمبر (ہ س)۔ اداکارہ ایشوریہ رائے نے ایک بار پھر اپنے فیشن انداز سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ پیرس فیشن ویک 2026 میں انہوں نے ایفل ٹاور کے خوبصورت نظارے کے درمیان پلیس ژوفرے میں منعقدہ ریمپ شو میں حصہ لیا۔ لوریال پیرس کی عال
پیرس فیشن ویک میں ایشوریہ رائے کا جلوہ


ممبئی، 29 ستمبر (ہ س)۔ اداکارہ ایشوریہ رائے نے ایک بار پھر اپنے فیشن انداز سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ پیرس فیشن ویک 2026 میں انہوں نے ایفل ٹاور کے خوبصورت نظارے کے درمیان پلیس ژوفرے میں منعقدہ ریمپ شو میں حصہ لیا۔ لوریال پیرس کی عالمی سفیر ایشوریہ نے اس سال کی تھیم ’واک یور ورتھ‘ کے تحت ریمپ واک کی۔ ان کے ساتھ ماڈل کینڈل جینر اور اداکارہ ایوا لونگوریا بھی اس خصوصی فیشن شو کا حصہ بنیں۔

لوریال پیرس کے نویں ’لے دیفیلے‘ پروگرام میں ایشوریہ کا انداز انتہائی خاص رہا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں وہ ڈیزائنر یارا شومیکر کی تیار کردہ سیاہ رنگ کی مخملی ڈریس میں نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے لُک کو کراؤن اسٹائل ٹائرا سے مکمل کیا۔ برگنڈی رنگ کے بالوں اور دلکش میک اپ کے ساتھ ان کا پورا لُک شاہانہ انداز لیے ہوئے تھا۔ ریمپ پر ایشوریہ کی موجودگی اور خود اعتمادی نے شو میں خاص کشش پیدا کی۔

ایشوریہ طویل عرصے سے لوریال پیرس سے وابستہ ہیں اور بین الاقوامی فیشن پلیٹ فارمز پر بھارت کی نمائندگی کرتی رہی ہیں۔ پیرس فیشن ویک کے اس شو کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لُک کی خوب چرچا ہو رہی ہے۔ مداح ان کے شاہانہ انداز، اسٹائل اور ریمپ واک کی تعریف کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande