
ممبئی، 28 ستمبر (ہ س)۔ اداکار رنبیر کپورکے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی آئندہ فلم ’لو اینڈ وار‘ کے سیٹ پر خصوصی جشن منایا گیا۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس انتہائی متوقع فلم کی پوری ٹیم نے رنبیر کے یوم پیدائش کو جوش و خروش کے ساتھ منایا۔
حال ہی میں فلم کے مرکزی فنکاروں کے فرسٹ لک پوسٹر جاری کیے جانے کے بعد سے ہی شائقین میں فلم کو لے کر خاصا جوش پایا جا رہا ہے۔ ایسے میں سیٹ سے سامنے آنے والی جشن کی تصاویر نے فلم کو لے کر بحث کو مزید بڑھا دیا ہے۔
یوم پیدائش کے موقع پر ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، فنکاروں اور عملے کے ارکان نے مل کر خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں پوری ٹیم ایک ساتھ نظر آئی۔ فلم سے وابستہ افراد نے رنبیر کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ اس خاص دن کو یادگار بنایا۔ سیٹ پر موجود خوشگوار ماحول اور ٹیم کے درمیان باہمی تال میل کی بھی خوب چرچا ہو رہی ہے۔
’لو اینڈ وار‘ کے ذریعے پہلی بار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ حال ہی میں جاری کیے گئے تینوں فنکاروں کے فرسٹ لک پوسٹروں کو ناظرین کی جانب سے اچھا ردعمل ملا ہے۔ فلم کی کہانی اور کرداروں کو لے کر بھی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ فلم سازوں کے مطابق ’لو اینڈ وار‘ 21 جنوری 2027 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اسے ہندی کے علاوہ تمل اور تیلگو زبانوں میں بھی پیش کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد