اکشے کھنہ نے مالابار ہل میں 33 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ خریدا
ممبئی، 28 ستمبر (ہ س)۔ اداکار اکشے کھنہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اس کی وجہ ان کی نئی ریئل اسٹیٹ کی خریداری ہے۔ جائیداد کے رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق اکشے کھنہ نے جنوبی ممبئی کے معروف علاقے مالابار ہل میں ایک پرتعیش اپارٹمنٹ خریدا ہے۔ یہ سودا س
AKSHAYE-KHANNA-BUYS-APARTMENT-MALABAR-HILL


ممبئی، 28 ستمبر (ہ س)۔ اداکار اکشے کھنہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اس کی وجہ ان کی نئی ریئل اسٹیٹ کی خریداری ہے۔ جائیداد کے رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق اکشے کھنہ نے جنوبی ممبئی کے معروف علاقے مالابار ہل میں ایک پرتعیش اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

یہ سودا ستمبر 2026 میں رجسٹر ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اداکار نے مالابار ہل روڈ پر واقع ’30 لٹل گبز‘ پروجیکٹ میں یہ رہائشی جائیداد خریدی ہے، جس کی قیمت 33.26 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

دستاویزات کے مطابق، اپارٹمنٹ کا کارپٹ ایریا 2,341.39 مربع فٹ ہے۔ اس کے ساتھ 175.45 مربع فٹ کا بالکنی ایریا بھی شامل ہے، جس سے مجموعی رقبہ 2,516.84 مربع فٹ ہوجاتا ہے۔ اس لگژری اپارٹمنٹ کے ساتھ پارکنگ کی تین جگہیں بھی دستیاب ہیں۔ مالابار ہل ممبئی کے انتہائی معروف اور مہنگے رہائشی علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں کئی صنعت کار، کاروباری شخصیات اور فلمی ستارے رہتے ہیں۔

جائیداد کے دستاویزات کے مطابق اس لین دین پر 1.99 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس ادا کی گئی ہے۔ تاہم، اداکار کی جانب سے اس خریداری کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

کام کے محاذ پر اکشے کھنہ حال ہی میں سنی دیول کی فلم ’اکّا‘ اور رنویر سنگھ کی فلم ’دھ±رندھر‘ میں نظر آئے تھے۔ آئندہ سال 2027 میں وہ ہدایت کار پرشانت ورما کی فلم ’مہاکالی‘ میں دکھائی دیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande