عمران ہاشمی اور رندیپ ہڈا کی جوڑی کی واپسی متوقع
ممبئی، 28 ستمبر (ہ س)۔ سال 2012 میں ریلیز ہوئی فلم ’جنت 2‘ میں عمران ہاشمی اور رندیپ ہڈا کی جوڑی نظر آئی تھی۔ اب تقریباً 14 سال بعد دونوں اداکاروں کے ایک بار پھر ساتھ کام کرنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، فلم ساز ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے
IMRAN-RANDEEP-DUO-WILL-RETURN


ممبئی، 28 ستمبر (ہ س)۔ سال 2012 میں ریلیز ہوئی فلم ’جنت 2‘ میں عمران ہاشمی اور رندیپ ہڈا کی جوڑی نظر آئی تھی۔ اب تقریباً 14 سال بعد دونوں اداکاروں کے ایک بار پھر ساتھ کام کرنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، فلم ساز ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے اگلے پروجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ اسی سلسلے میں انہوں نے عمران ہاشمی سے ملاقات کرکے انہیں فلم کی کہانی سنائی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس نامعلوم پروجیکٹ میں رندیپ ہڈا کا نام بھی طے کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ساجد ناڈیاڈوالا عمران ہاشمی کے ساتھ ایک ایکشن تھریلر فلم بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فلم کی کہانی عمران کے کردار کے لیے خاص طور پر مو¿ثر ہے۔ وہیں، رندیپ ہڈا اس پروجیکٹ سے وابستہ ہونے والے اہم فنکاروں میں شامل ہیں۔ دونوں اداکار اس سے قبل ’جنت 2‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اور اب ایک بار پھر ان کی جوڑی پردے پر نظر آ سکتی ہے۔

فلم کی شوٹنگ 2027 میں شروع ہوگی

رندیپ ہڈا کو ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ پہلے بھی کام کرنے کا تجربہ ہے۔ آئندہ فلم کے نام اور دیگر فنکاروں کے بارے میں ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ 2027 میں شروع ہونے کا امکان ہے اور اسے اسی سال کے آخر میں سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بتایا جا رہا ہے۔ اگر یہ پروجیکٹ طے شدہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھتا ہے تو ناظرین کو عمران ہاشمی اور رندیپ ہڈا کی جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande