تلنگانہ اے سی بی کارروائی، ریونیو انسپکٹر اور ایک شخص رشوت لیتے ہوئےگرفتار
حیدرآباد ،29 ستمبر(ہ س)۔ تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) نے مبینہ طور پر15 ہزار روپے رشوت قبول کرتے ہوئے ایک ریونیو انسپکٹر اورایک نجی شخص کوگرفتارکرلیا۔ اےسیبی کے مطابق ریونیو انسپکٹررلّابنڈی گوپا راجواورنجی شخص اڈولا یادگیری کو مبینہ طورپر
تلنگانہ اے سی بی  کارروائی، ریونیو انسپکٹر اور ایک شخص رشوت لیتے ہوئےگرفتار


حیدرآباد ،29 ستمبر(ہ س)۔

تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) نے مبینہ طور پر15 ہزار روپے رشوت قبول کرتے ہوئے ایک ریونیو انسپکٹر اورایک نجی شخص کوگرفتارکرلیا۔ اےسیبی کے مطابق ریونیو انسپکٹررلّابنڈی گوپا راجواورنجی شخص اڈولا یادگیری کو مبینہ طورپررشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے پکڑاگیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ رقم زرعی اراضی سے متعلق پنچنامہ رپورٹ تحصیلدارکوپیش کرنے کے معاملے میں مبینہ طورپرطلب کی گئی تھی۔ اےسیبی نے کارروائی کے بعد دونوں افراد کوگرفتارکرلیا۔ انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے اےسیبی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اوررشوت کی مبینہ طلب اوررقم کی وصولی سے متعلق حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ تلنگانہ اےسیبی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگرکوئی سرکاری عہدیدار رشوت طلب کرے تو اس کی اطلاع اےسیبی ہیلپ لائن 1064 پر دیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande