
سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز) میں طلبہ کی رہنمائی کے لیے تربیتی پروگرام منعقد
علی گڑھ، 29 ستمبر (ہ س)۔ سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز) نے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کے لئے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا، جس میں معروف موٹیویشنل مقرراور آئی اے ایس کوچ جناب سمیر احمد صدیقی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس پروگرام نے طلبہ کو ایک کامیاب مینٹر سے تبادلہ خیال کرنے اور تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کے لیے تحریک حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔
یہ پروگرام اسکول کی ڈائریکٹر پروفیسر قدسیہ تحسین کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر محمد اعظم خان اور سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز) کی پرنسپل محترمہ نغمہ عرفان بھی موجود تھیں۔ قائم مقام پرنسپل جناب صباح الدین نے مہمان مقرر کا خیرمقدم کیا اور انہیں یادگاری نشان پیش کیا۔
پروگرام کے رابطہ کار سید احمد ابو تراب رضوی تھے، جبکہ مس زینب ارجمند وسیم نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ محترمہ سعدیہ ناصر نے کلمات تشکر پیش کئے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ