ایشیائی کھیل : ہندوستان نے مکسڈ 4x100 میٹر ریلے میں کانسے کا تمغہ جیتا، نیا قومی ریکارڈ قائم
آئیچی-ناگویا، 29 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستان نے ایشیائی کھیل2026 میں مکسڈ 4x100 میٹر ریلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ گریندر ویر سنگھ، اسنیہا ستیہ نارائن، انیمیش ک±جور اور ہریتا بھدرا پر مشتمل ہندوستانی ٹیم نے فائنل میں 41.06 سیک
Sports-Athletics-India-Bronze-Mixed-4x100m-Relay-A


آئیچی-ناگویا، 29 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستان نے ایشیائی کھیل2026 میں مکسڈ 4x100 میٹر ریلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ گریندر ویر سنگھ، اسنیہا ستیہ نارائن، انیمیش ک±جور اور ہریتا بھدرا پر مشتمل ہندوستانی ٹیم نے فائنل میں 41.06 سیکنڈ کا وقت نکال کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہندوستانی ٹیم نے اس کارکردگی کے ساتھ اپنا ہی قومی ریکارڈ بہتر کیا۔ اس سے پہلے قومی ریکارڈ 41.35 سیکنڈ کا تھا، جو راگ±ل کمار، نتیہ گاندھے، انیمیش ک±جور اور اسنیہا ستیہ نارائن نے 2026 کی عالمی ریلے چیمپئن شپ میں قائم کیا تھا۔

چین نے 40.78 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ تھائی لینڈ نے 40.87 سیکنڈ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande