
آئیچی-ناگویا، 29 ستمبر (ہ س)۔ بھارت نے ایشیائی کھیل-2026 میں اپنی ایتھلیٹکس مہم کا اختتام مردوں کی 4x400 میٹر ریلے میں کانسے کے تمغے کے ساتھ کیا۔ منو ٹی. ایس.، دھرم ویر چودھری، جے کمار اور وشال ٹی. کے. پر مشتمل بھارتی چوکے نے فائنل میں 3:01.61 منٹ کا وقت نکال کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
میزبان جاپان نے 3:00.75 منٹ کے وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا، جبکہ قطر نے 3:00.93 منٹ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
اس کانسے کے تمغے کے ساتھ بھارت نے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 4x400 میٹر ریلے میں اپنا 12واں تمغہ حاصل کیا۔ اس مقابلے میں یہ بھارت کا مسلسل دوسرا تمغہ ہے۔ بھارت نے 2023 کے ہانگژو ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
ایتھلیٹکس میں بھارت نے ان ایشیائی کھیلوں میں مجموعی طور پر 24 تمغے جیتے، جن میں ایک سونے کا ، 9 چاندی اور 14 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد