ایشین گیمز: گل ویر سنگھ نے 5000 میٹر میں کانسہ جیتا، ایک ہی ایشیائی کھیل میں تین انفرادی تمغے جیتنے والے پہلے ہندوستانی مرد کھلاڑی بنے
آئیچی-ناگویا، 29 ستمبر (ہ س)۔ ہندوسانی ایتھلیٹ گل ویر سنگھ نے ایشیائی کھیل2026 میں مردوں کی 5000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ گل ویر نے منگل کو 13:32.75 منٹ کا وقت نکال کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ موجودہ ایشین گیمز میں ان کا
Sports-Athletics-Gulveer-Third-Medal-Asian-Games


آئیچی-ناگویا، 29 ستمبر (ہ س)۔ ہندوسانی ایتھلیٹ گل ویر سنگھ نے ایشیائی کھیل2026 میں مردوں کی 5000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ گل ویر نے منگل کو 13:32.75 منٹ کا وقت نکال کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ موجودہ ایشین گیمز میں ان کا تیسرا انفرادی تمغہ ہے۔ وہ ایک ہی ایشین گیمز میں تین انفرادی تمغے جیتنے والے پہلے ہندوستانی مرد ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں بحرین کے برہانو بالیو نے 13:30.79 کے وقت کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ جاپان کے تومونوری یاماگوچی نے 13:31.43 کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

گل ویر نے اس سے قبل مردوں کی 10,000 میٹر اور 1500 میٹر دوڑ میں چاندی کے تمغے جیتے تھے۔ 5000 میٹر میں کانسے کے ساتھ انہوں نے ایشین گیمز میں تمغوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

یہ ایشیائی کھیل2026 میں منگل کو بھارت کا چوتھا تمغہ بھی رہا۔ گل ویر موجودہ گیمز میں ہندوستانی ایتھلیٹکس کے سب سے کامیاب کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس مقابلے میں ہندوستان کے اویناش سابلے بھی شامل تھے، تاہم انہوں نے دوڑ میں حصہ نہیں لیا۔

نیرو دھانڈا نے بھی تاریخ رقم کی

اس سے قبل منگل کو نشانے باز نیرو دھانڈا نے خواتین کی ٹریپ انفرادی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ نیرو نے 30 میں سے 28 نشانے درست لگائے۔ چین کی سن یونونگ نے 26 ہٹ کے ساتھ چاندی، جبکہ ہاجر عبدالملک نے 21 ہٹ کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔

نیرو کا سونے کاتمغہ ایشین گیمز 2026 میں نشانے بازی میں ہندوستان کا دوسراسونے کا تمغہ ہے۔ وہ ایشین گیمز میں خواتین کے انفرادی ٹریپ مقابلے میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستان خاتون بھی بن گئی ہیں۔

نیرو، آشما اہلاوت اور منیشا کیر پر مشتمل ہندوستانی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم مقابلے میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے مجموعی طور پر 328 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ چین نے 346 پوائنٹس کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔ کویت نے کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande