
نئی دہلی، 29 ستمبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دونوں کی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے اپنی پوسٹ میں کہا، ”دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔“ اس دوران ریکھا گپتا نے وزیر اعظم مودی کو ایک روایتی مجسمہ پیش کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد