نشی کانت دوبے نے سابق مالیاتی سکریٹری سبھاش گرگ کے خلاف ہتک عزت کے دو مقدمے دائر کیے
نئی دہلی، 29 ستمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے سابق مالیاتی سکریٹری سبھاش چندر گرگ کے خلاف ہتک عزت کے دو مقدمے دائر کیے ہیں۔ فوجداری ہتک عزت کا مقدمہ دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س عدالت میں، جبکہ دیوانی ہتک عزت کا
DL-Court-Nishikant-Dubey-Defamation-Case


نئی دہلی، 29 ستمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے سابق مالیاتی سکریٹری سبھاش چندر گرگ کے خلاف ہتک عزت کے دو مقدمے دائر کیے ہیں۔ فوجداری ہتک عزت کا مقدمہ دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س عدالت میں، جبکہ دیوانی ہتک عزت کا مقدمہ دہلی ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ میں دائر دیوانی مقدمے میں گرگ سے دو کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نشی کانت دوبے نے گرگ کے اس بیان کے خلاف دونوں عرضیاں دائر کی ہیں، جس میں گرگ نے انہیں ’بلیک میل کرنے والا شخص‘ قرار دیا تھا۔ گرگ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دوبے ان کے دفتر آئے تھے اور ایل آئی سی کے چیئرمین سے اپنا کام کرانے کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم، بعد میں دوبے نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

دونوں کے درمیان تنازعہ اس وقت مزید بڑھ گیا تھا جب گرگ نے پہلی سہ ماہی کے جی ڈی پی اعداد و شمار پر سوال اٹھائے تھے۔ حکومت نے جی ڈی پی کی شرح نمو 7.8 فیصد بتائی تھی۔ اس کے بعد دوبے نے وزارت خزانہ میں گرگ کی مدت کار پر تنقید کی تھی۔ دوبے نے مارچ 2018 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے نام لکھے گئے ایک خط کا حوالہ بھی دیا تھا، جس میں گرگ کی مائیکرو اکنامک پالیسی کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دوبے نے اپنے وکیل امت اوستھی کے ذریعے گرگ کو قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا۔ گرگ نے اس قانونی نوٹس کا جواب بھی دیا، لیکن دوبے اس جواب سے مطمئن نہیں ہوئے اور انہوں نے گرگ کے خلاف فوجداری اور دیوانی ہتک عزت کی عرضیاں دائر کر دیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande