کٹھوعہ کے بسوہلی علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں چار سی آئی ایس ایف اہلکار جاں بحق
جموں، 29 ستمبر (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ کے بسوہلی علاقے میں واقع سیوا پاور پروجیکٹ میں منگل کو مرکزی صنعتی سلامتی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکاروں کے درمیان پیش آئے فائرنگ کے واقعے میں ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ سمیت چار اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ و
Crime


جموں، 29 ستمبر (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ کے بسوہلی علاقے میں واقع سیوا پاور پروجیکٹ میں منگل کو مرکزی صنعتی سلامتی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکاروں کے درمیان پیش آئے فائرنگ کے واقعے میں ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ سمیت چار اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ مشکاہ گاؤں میں قائم سیوا-سوم پاور پروجیکٹ پر پیش آیا، جہاں سی آئی ایس ایف کے اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو اہلکاروں کے درمیان کسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ایک اہلکار نے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ سمیت چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سی آئی ایس یف کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔حکام نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande