ایشیائی کھیل 2026: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 0-3 سے ہرا کر مردوں کے اسکواش کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی
آئیچی-ناگویا، 28 ستمبر (ہ س)۔ دفاعی چیمپئن ہندوستان نے ایشیائی کھیل-2026 میں پیر کو مردوں کے اسکواش ٹیم ایونٹ کے گروپ مرحلے میں جنوبی کوریا کو 0-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے اپنے گروپ میں سرفہرست مقام حاصل
ایشیائی کھیل 2026: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 0-3 سے ہرا کر مردوں کے اسکواش کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی


آئیچی-ناگویا، 28 ستمبر (ہ س)۔ دفاعی چیمپئن ہندوستان نے ایشیائی کھیل-2026 میں پیر کو مردوں کے اسکواش ٹیم ایونٹ کے گروپ مرحلے میں جنوبی کوریا کو 0-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے اپنے گروپ میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔

ہندوستان کے لیے ویلاوان سینتھل کمار نے جیت کا آغاز کیا۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے نا جو ینگ کو مسلسل تین گیمز میں 6-11، 6-11، 7-11 سے شکست دی۔ ویلاوان نے پہلے گیم ہی سے مقابلے پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور ہندوستان کو 0-1 کی برتری دلادی۔

اس کے بعد ابھے سنگھ نے ریو جیونگ من کو 4-11، 7-11، 7-11 سے شکست دے کر ہندوستان کی برتری 0-2کردی۔ ابھے نے پہلے گیم میں آسانی سے کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد بھی مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

مقابلہ ہندوستان کے حق میں تقریباً طے ہونے کے بعد ویر چوترانی نے جنوبی کوریا کے اوہ سو جن کو 6-11، 4-11، 2-11 سے شکست دے کر ہندوستان کو 0-3 کی شاندار جیت دلادی۔

ہندوستان نے اس سے قبل گروپ مرحلے کے اپنے ابتدائی مقابلے میں چین کو بھی 0-3 سے شکست دی تھی۔ مسلسل دو جیت کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے گروپ میں سرفہرست مقام حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔

اس جیت کے بعد ایشیائی کھیل-2026 میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔ ہندوستان کے کھاتے میں اب سونے کے چار ، چاندی 17 اور کانسے کے 19 کے تمغے ہیں اور وہ تمغوں کی فہرست میں 12ویں مقام پر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande