ایشیائی کھیل: وتھیا رام راج نے 400 میٹر رکاوٹ والی دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، نیا قومی ریکارڈ قائم کیا
آئیچی-ناگویا، 28 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستانی ایتھلیٹ وتھیا رام راج نے ایشیائی کھیل-2026 میں خواتین کی 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ وتھیا نے فائنل میں 54.75 سیکنڈ کا وقت نکال کر یہ کامیابی حاصل کی۔ وتھیا ن
Sports-Athletics-Vithya-Wins-Bronze


آئیچی-ناگویا، 28 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستانی ایتھلیٹ وتھیا رام راج نے ایشیائی کھیل-2026 میں خواتین کی 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ وتھیا نے فائنل میں 54.75 سیکنڈ کا وقت نکال کر یہ کامیابی حاصل کی۔

وتھیا نے اپنا ہی مشترکہ قومی ریکارڈ بہتر کیا۔ اس سے قبل 55.42 سیکنڈ کا قومی ریکارڈ وتھیا رام راج اور عظیم ایتھلیٹ پی ٹی اوشا کے نام مشترکہ طور پر تھا۔ ودھیا نے 2023 کے ہانگزو ایشیائی کھیلوں میں اس وقت کی برابری کی تھی۔ اب ناگویا میں 54.75 سیکنڈ کا وقت نکال کر انہوں نے نیا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ودھیا نے مقابلے کے ہیٹ مرحلے میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے 55.73 سیکنڈ کے سیزن کے بہترین وقت کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی تھی۔فائنل میں متحدہ عرب امارات کی مریم کریم نے 54.31 سیکنڈ کے وقت کے ساتھسونے کا تمغہ جیتا، جبکہ قزاقستان کی ایڈیلینا زیمس 54.58 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ ہندوستان کی انو راگھون 55.88 سیکنڈ کے اپنے ذاتی بہترین وقت کے ساتھ پانچویں مقام پر رہیں۔

وتھیا کا ایشیائی کھیلوں میں یہ مسلسل دوسرا تمغہ ہے۔ انہوں نے 2023 کے ہانگزو ایشیائی کھیلوں میں بھی 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس سے قبل وہ 2022 کے ایشیائی کھیلوں کی مکسڈ 4×400 میٹر ریلے ٹیم میں چاندی کا تمغہ جیت چکی ہیں۔ 2025 کی ایشیائی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی انہوں نے 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

تمل ناڈو کے کوئمبٹور کی رہنے والی وتھیا 400 میٹر رکاوٹ والی دوڑ کے ساتھ 4×400 میٹر ریلے میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کرتی ہیں۔ وہ پیرس 2024 اولمپکس میں ہندوستان کی 4×400 میٹر ریلے ٹیم کا بھی حصہ رہی تھیں۔

وتھیا دسمبر 2023 سے ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کے تحت معاونت حاصل کرنے والی ایتھلیٹ ہیں۔ ایشیائی کھیلوں کی تیاری کے لیے انہیں قومی کوچنگ کیمپ میں تربیت اور مختلف کھیلوں کے سازوسامان کی خریداری کے لیے ٹاپس کے تحت مالی مدد فراہم کی گئی ہے۔ ایشیائی کھیلوں کے سائیکل کے دوران انہیں ٹاپس کے تحت 7,08,430 روپے اور سالانہ تربیت و مقابلہ کیلنڈر کے تحت 6,93,812 روپے کی مالی معاونت ملی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande