ڈبلیو پی ایل 2027: گجرات جائنٹس اور یوپی واریئرز نے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی
نئی دہلی، 28 ستمبر(ہ س)۔ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2027 کی منی نیلامی سے قبل گجرات جائنٹس اور یوپی واریئرز نے اپنی اپنی ٹیموں میں برقرار رکھے گئے اور ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ دونوں فرنچائزز نے اپنے اہم کھلاڑیوں کو برقرار
ڈبلیو پی ایل 2027: گجرات جائنٹس اور یوپی واریئرز نے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی


نئی دہلی، 28 ستمبر(ہ س)۔ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2027 کی منی نیلامی سے قبل گجرات جائنٹس اور یوپی واریئرز نے اپنی اپنی ٹیموں میں برقرار رکھے گئے اور ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ دونوں فرنچائزز نے اپنے اہم کھلاڑیوں کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں خالی جگہوں کو پُر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ڈبلیو پی ایل 2027 کی منی نیلامی 28 اکتوبر کو کوچی میں ہوگی۔ نیلامی سے قبل دونوں ٹیموں کو اپنے موجودہ اسکواڈ کو مزید مضبوط بنانے کا موقع ملے گا۔

گجرات جائنٹس نے کپتان ایشلے گارڈنر اور وکٹ کیپر بلے باز بیتھ مونی سمیت 14 کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں: ایشلے گارڈنر، بیتھ مونی، سوفی ڈیوائن، رینوکا سنگھ ٹھاکر، بھارتی پھولمالی، کاشوی گوتم، کنیکا آہوجا، تنوجا کنور، جارجیا ویرہم، انوشکا شرما، ہیپی کماری، کم گارتھ، یستیکا بھاٹیا اور راجیشوری گائیکواڑ شامل ہیں۔گجرات جائنٹس نے ڈینی وائٹ ہاج، آیوشی سونی، تیتاس سادھو اور شیوَانی سنگھ کو ریلیز کر دیا ہے۔

یوپی واریئرز نے 13 کھلاڑی برقرار رکھے

یوپی واریئرز نے کپتان میگ لیننگ سمیت 13 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں: میگ لیننگ، دیپتی شرما، سوفی ایکلسٹون، فیبی لِچ فیلڈ، ہرلین دیول، کرانتی گور، شیکھا پانڈے، شپرا گری، سمرن شیخ، سمن مینا، جی ٹریشا، پرتیکا راول اور چارلی نَٹ شامل ہیں۔چارلی نَٹ کو تارا نورس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

یوپی واریئرز نے آشا شوبھنا، ڈی اینڈرا ڈوٹن، کرن نَوگیرے، شویتا سہراوت، ایمی جونز اور کلوئی ٹرائن کو ریلیز کر دیا ہے۔اب دونوں ٹیموں کے پاس 28 اکتوبر کو ہونے والی منی نیلامی میں اپنی ضرورت کے مطابق نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرکے ٹیم کو مزید مضبوط بنانے کا موقع ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande