
نئی دہلی، 28 ستمبر(ہ س )۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جین زی سے جڑنے کے لیے طرح طرح کی سرگرمیاں کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مشورہ دیا ہے۔انہوں نے اتوار کو تلک نگر میں جین زی کے ایک نوجوان کو دہلی حکومت کے وزیر پرویش ورما کی جانب سے تھپڑ مارنے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم سے کہا کہ مودی جی، اپنے تھپڑ مارنے والے وزیر کو گرفتار کرا کر آپ ملک بھر کے جین زی کا دل جیت سکتے ہیں۔ جب ایک وزیر سرِعام جین زی کے نوجوان کو تھپڑ مارے گا تو وہ آپ سے کیسے جڑے گا؟ اگر وزیر اعظم اس سڑک کی تعمیر میں بدعنوانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو انہیں رات میں ریل بنانے یا بھجن کلبنگ میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ لیکن مودی جی، اگر آپ ایسے وزراءاور بدعنوان لوگوں کو بچا کر جین زی کو اپنے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں تو یہ ناممکن ہے۔پیر کو ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ مودی جی جین زی سے جڑنے کے لیے طرح طرح کی سرگرمیاں کرتے ہیں۔کبھی رات 12 بجے اٹھ کر ریل بناتے ہیں تو کبھی بھجن کلبنگ میں جاتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود جین زی ان سے جڑ نہیں رہا ہے۔ مودی جی، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہے؟
انہوں نے بتایا کہ تلک نگر میں ریکھا گپتا حکومت نے کچھ دن پہلے ایک سڑک تعمیر کروائی تھی۔ اتوار کو وہاں کے لوگوں نے اس سڑک کی حالت دکھائی کہ وہ کس طرح ہاتھ سے ہی ٹوٹ رہی ہے۔ وہاں آپ کے وزیر بھی موجود تھے۔ وزیر نے وہیں کھڑے جین زی کے ایک نوجوان کو پکڑ کر تھپڑ مار دیا۔ ایسے میں جین زی آپ سے کیسے جڑے گا؟ اروند کیجریوال نے کہا کہ میں بتاتا ہوں کہ آپ جین زی سے کیسے جڑ سکتے ہیں۔ وزیر اعظم آج اپنے وزیر کو گرفتار کر لیں۔
جن لوگوں نے وہ سڑک تعمیر کی ہے اور بدعنوانی کی ہے، ان سب کو گرفتار کر لیں۔ اس کے بعد مودی جی کو رات 12 بجے ریل بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بھجن کلبنگ میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور پورے ملک کا جین زی آپ سے جڑ جائے گا۔اروند کیجریوال نے کہا کہ لیکن مودی جی، آپ ایسا نہیں کریں گے۔ آپ اپنے وزیر کو بچائیں گے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ دہلی پولیس کو اوپر سے حکم دیا گیا ہے کہ اس وزیر کو بچانا ہے۔ وزیر اعظم اپنے وزیر کو بچائیں گے، بدعنوانی کو بچائیں گے اور پھر سوچیں گے کہ اس ملک کا جین زی ان سے جڑ جائے گا۔ اس ملک کا جین زی مودی جی سے ایمانداری اور صاف گوئی کی توقع کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais