ایشیائی کھیل: گل ویر سنگھ نے ذاتی بہترین وقت کے ساتھ 1500 میٹر دوڑ میں چاندی کا تمغہ جیتا
آئیچی-ناگویا، 28 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستانی ایتھلیٹ گل ویر سنگھ نے ایشیائی کھیل-2026 میں مردوں کی 1500 میٹر دوڑ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ گل ویر نے فائنل میں 3:36.72 منٹ کا ذاتی بہترین وقت نکال کر دوسری پوزیشن
Asian-Games-Athletics-Gulveer-Wins


آئیچی-ناگویا، 28 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستانی ایتھلیٹ گل ویر سنگھ نے ایشیائی کھیل-2026 میں مردوں کی 1500 میٹر دوڑ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ گل ویر نے فائنل میں 3:36.72 منٹ کا ذاتی بہترین وقت نکال کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

جاپان کے کازوتو ایزاو¿ا نے 3:36.35 منٹ کے وقت کے ساتھ سونے تمغہ جیتا۔ انہوں نے اس دوران ایشیائی کھیلوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ ایزاو¿ا نے گل ویر کو محض 0.37 سیکنڈ کے فرق سے پیچھے چھوڑا۔ جاپان ہی کے ناگیا موری نے 3:37.92 منٹ کے وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔

گل ویر ابتدا ہی سے تمغے کی دوڑ میں بنے رہے۔ انہوں نے آخری مرحلے میں اپنی رفتار تیز کرتے ہوئے مضبوط چیلنج پیش کیا، لیکن ایزاو¿ا نے آخری چند میٹر میں اپنی برتری برقرار رکھی اور طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔ ہندوستان کے یونس شاہ 3:43.88 منٹ کے وقت کے ساتھ نویں مقام پر رہے۔

یہ گل ویر کا ان ایشیائی کھیلوں میں دوسرا تمغہ ہے۔ اس سے قبل وہ مردوں کی 10 ہزار میٹر دوڑ میں بھی چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔ ہانگزو ایشیائی کھیلوں میں انہوں نے 10 ہزار میٹر میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

علی گڑھ کے رہنے والے گل ویر سنگھ ہندوستانی فوج میں نائب صوبیدار ہیں۔ انہوں نے 2018 میں گرینیڈیئرز رجمنٹ میں شمولیت کے بعد ایتھلیٹکس میں مسلسل اپنی شناخت بنائی ہے۔ وہ 5000 میٹر، 10 ہزار میٹر، ایک میل اور ہاف میراتھن میں ہندوستان کے قومی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

2025 میں گل ویر چار منٹ سے کم وقت میں ایک میل دوڑنے والے پہلے ہندوستانی بنے تھے۔ انہوں نے 3:55.63 کا وقت نکالا تھا۔ اسی سال انہوں نے 59:42 کے وقت کے ساتھ ایک گھنٹے سے کم وقت میں ہاف میراتھن مکمل کرنے والے پہلے ہندوستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ انڈور 5000 میٹر میں 12:59.77 کا وقت نکال کر وہ 13 منٹ سے کم وقت میں یہ دوڑ مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی ایتھلیٹ بھی بنے تھے۔

گل ویر فروری 2025 سے ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کے تحت معاونت حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ہیں۔ ایشیائی کھیلوں کی تیاری کے لیے انہیں امریکہ کے کولوراڈو اسپرنگس میں تربیت، بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت اور ضروری کھیلوں کے سازوسامان کے لیے مدد فراہم کی گئی ہے۔ ایشیائی کھیلوں کے سائیکل کے دوران ٹاپس کے تحت انہیں 23,29,270 روپے اور سالانہ تربیت و مقابلہ کیلنڈر کے تحت 17,10,825 روپے کی مالی معاونت ملی ہے۔

اس چاندی کے تمغے کے ساتھ ایشیائی کھیل-2026 میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔ ہندوستان کے کھاتے میں اب سونے کے چار ، چاندی کے 18 اورکانسے کے 19تمغے ہیں۔ تمغوں کی فہرست میں ہندوستان 12ویں مقام پر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande