’پرہار‘ کو تھانے کی سطح تک پہنچائیں، اگلے 10 برس کے لیے مضبوط انسدادِ دہشت گردی نظام تیار کریں: شاہ
نئی دہلی، 28 ستمبر ( ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی ’پرہار‘ کو تھانے کی سطح تک پہنچانے اور دہشت گردانہ واقعات کے تجزیے کی بنیاد پر اگلے 10 برس کے لیے ایک مضبوط اور ٹھوس نظام تیار کرنے پر زور دیا۔ نئی دہل
’پرہار‘ کو تھانے کی سطح تک پہنچائیں، اگلے 10 برس کے لیے مضبوط انسدادِ دہشت گردی نظام تیار کریں: شاہ


نئی دہلی، 28 ستمبر ( ہ س)۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی ’پرہار‘ کو تھانے کی سطح تک پہنچانے اور دہشت گردانہ واقعات کے تجزیے کی بنیاد پر اگلے 10 برس کے لیے ایک مضبوط اور ٹھوس نظام تیار کرنے پر زور دیا۔

نئی دہلی میں پرہار—انسدادِ دہشت گردی پالیسی اور حکمتِ عملی‘ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کے ڈھانچے کی ہر سطح پر خودکار ردِعمل کے نظام کو ادارہ جاتی شکل دینے اور کارروائی میں کسی بھی طرح کی تاخیر کو روکنے کے لیے تمام متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل ضروری ہے۔

’پرہار‘ بھارت کی قومی انسدادِ دہشت گردی پالیسی اور حکمتِ عملی کا ایک فریم ورک ہے، جسے وزارت داخلہ نے رواں سال فروری میں پیش کیا تھا۔ اس کا مقصد دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام، حملے کی صورت میں فوری ردِعمل، مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کی صلاحیتوں کو یکجا کرنا اور دہشت گردوں تک دہشت گردی کی مالی معاونت، ہتھیاروں اور محفوظ ٹھکانوں کی رسائی روکنے کے لیے ایک مربوط نظام تیار کرنا ہے۔

اس حکمتِ عملی کے سات اہم ستونوں میں روک تھام، ردِعمل، داخلی صلاحیتوں کو یکجا کرنا، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی، دہشت گردی کو فروغ دینے والے حالات کو کم کرنا، بین الاقوامی کوششوں کے ساتھ تال میل، اور پورے معاشرے کی شمولیت کے ذریعے بحالی اور لچک پیدا کرنا شامل ہیں۔

شاہ نے کہا کہ ’پرہار‘ کے ہر ستون پر نتائج پر مبنی انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور طریقوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی ہے۔

وزیر داخلہ نے اس موقع پر نیا حوالگی پورٹل بھی شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بیرونِ ملک موجود مفرور مجرموں کو بھارت واپس لانے کی کوششوں میں تال میل بہتر ہوگا اور عمل میں تیزی آئے گی۔

کانفرنس میں مرکزی داخلہ سکریٹری، خارجہ سکریٹری، مرکزی مسلح پولیس فورسز اور مرکزی پولیس تنظیموں کے سربراہان، 15 ریاستوں کے پولیس ڈائریکٹر جنرل اور تمام ریاستوں و مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے انسدادِ دہشت گردی دستوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ دیگر ریاستوں کے سینئر پولیس افسران نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande