’من کی بات‘ — سرجیکل اسٹرائیک کے 10 سال، وزیراعظم نے کہا: دنیا اب جانتی ہے، دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی
نئی دہلی، 27 ستمبر (ہ س) — وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ بھارت نے اب عالمی برادری کے سامنے واضح طور پر یہ بات رکھ دی ہے کہ دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی اور دہشت گردانہ واقعے کا کرارا جواب دیا
من


نئی دہلی، 27 ستمبر (ہ س) — وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ بھارت نے اب عالمی برادری کے سامنے واضح طور پر یہ بات رکھ دی ہے کہ دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی اور دہشت گردانہ واقعے کا کرارا جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کو ایک دہائی مکمل ہونے کے موقع پر آج یہ باتیں کہیں۔

’من کی بات‘ کی 138ویں قسط میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا بھارت دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس (صفر برداشت) کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک سے لے کر ’آپریشن سندور‘ تک بھارت نے بار بار یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اگر دہشت گرد بھارت پر آنکھ اٹھائیں گے تو انہیں کرارا جواب دیا جائے گا۔

سرجیکل اسٹرائیک کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کارروائی نے پوری دنیا کے سامنے بھارت کی دہشت گردی مخالف پالیسی کی ایک نئی مثال پیش کی۔ دہشت گردانہ حملوں کے باعث بھارت نے طویل عرصے تک تکلیف برداشت کی اور سرجیکل اسٹرائیک اس تکلیف کے خلاف ہمارا فیصلہ کن ردعمل تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 10 سال قبل، 28 اور 29 ستمبر کو بھارتی فوج نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔ ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی اور اس سے پوری دنیا حیران رہ گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande