منی پور میں یابا گولیاں اور غیر قانونی طور پر لے جایا جا رہا یوریا ضبط
امپھال، 27 ستمبر (ہ س)۔ منی پور پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں ایک خاتون کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تقریباً 3.2 کلوگرام ممنوعہ یابا گولیاں برآمد کیں، جبکہ بشنوپور پولیس نے غیر قانونی طور پر کھاد لے جا رہی گاڑیوں کو روک کر بڑی مقدار میں یوریا ض
منی پور میں ضبط شدہ یابا ٹیبلیٹ اور یوریا کی تصاویر


امپھال، 27 ستمبر (ہ س)۔ منی پور پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں ایک خاتون کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تقریباً 3.2 کلوگرام ممنوعہ یابا گولیاں برآمد کیں، جبکہ بشنوپور پولیس نے غیر قانونی طور پر کھاد لے جا رہی گاڑیوں کو روک کر بڑی مقدار میں یوریا ضبط کیا۔

پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ کاکچنگ ضلع پولیس نے 26 ستمبر کو لیلونگ کے سورا بازار سے سنگا شبنم (36) کو گرفتار کیا۔ وہ تھوبل ضلع کے لیلونگ ہاوریبی میائی لیکائی کے ساکن محمد نور احمد کی بیوی ہے۔ پولیس نے اس کے پاس سے تقریباً 3.2 کلوگرام ممنوعہ یابا گولیاں برآمد کیں۔

اسی دوران، بشنوپور پولیس نے کھاد کی غیر قانونی نقل و حمل میں مبینہ طور پر ملوث گاڑیوں کو روک کر کارروائی کی۔ پولیس نے ایک مرتبہ 1,200 بوری یوریا ضبط کی، جبکہ دوسری مرتبہ 100 مزید بوری یوریا برآمد کی گئی۔

معاملے میں جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ کھاد کی کھیپ کی تصدیق اور مزید ضروری کارروائی کے لیے بشنوپور کے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر (ڈی اے او) کو بھی کارروائی میں شامل کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande