پالَم پور کے قریب دو منشیات اسمگلروں سے 25.37 گرام چِٹہ برآمد، گرفتار
دھرم شالہ، 27 ستمبر (ہ.س.)۔ منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ہفتہ کی دیر رات کانگڑا پولیس کی سی آئی اے ٹیم نے دو اسمگلروں کو چِٹے کے ساتھ گرفتار کیا۔ گرفتار افراد میں ایک پنجاب کا رہنے والا ہے۔ پولیس کو موصول خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس تھانہ پنچر
پالَم پور کے قریب دو منشیات اسمگلروں سے 25.37 گرام چِٹہ برآمد، گرفتار


دھرم شالہ، 27 ستمبر (ہ.س.)۔

منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ہفتہ کی دیر رات کانگڑا پولیس کی سی آئی اے ٹیم نے دو اسمگلروں کو چِٹے کے ساتھ گرفتار کیا۔ گرفتار افراد میں ایک پنجاب کا رہنے والا ہے۔ پولیس کو موصول خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس تھانہ پنچروکھی کے تحت سائی یونیورسٹی بینڈ کے قریب یہ کارروائی کی گئی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

کانگڑا کے ایس پی کلبھوشن ورما نے بتایا کہ سی آئی اے ٹیم نے خصوصی گشت اور ناکہ بندی کے دوران سائی یونیورسٹی بینڈ کے قریب مشتبہ حالت میں گھوم رہے دو افراد کو 25.37 گرام چِٹہ/ہیروئن سمیت گرفتار کیا۔ دونوں کے خلاف پولیس تھانہ پنچروکھی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمین کی شناخت پلوِندر سنگھ (39)، ساکن گاو¿ں و ڈاکخانہ دواوال کلاں، تحصیل بٹالہ، ضلع گرداسپور (پنجاب)، اور رشبھ کمار (35)، ساکن گاو¿ں و ڈاکخانہ اویری، تحصیل بیجناتھ، ضلع کانگڑا کے طور پر ہوئی ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ پولیس ملزمان سے تفصیلی پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ منشیات کی یہ کھیپ کہاں سے لائی گئی تھی اور اسے کس کو سپلائی کیا جانا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande