پلامو میں 10 لاکھ روپے کی سپاری دے کر شوہر کا قتل، بیوی اور سسر سمیت سات گرفتار
پلامو، 27 ستمبر (ہ س)۔ پلامو ضلع کے ستبروا بلاک کے تحت لیسلی گنج تھانہ علاقے کے ایکتا جنگل میں پنگج اوراؤں قتل معاملے کا پولیس نے اتوار کو پردہ فاش کر دیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقتول کی بیوی اور سسر سمیت سات ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ضلع کے پولی
پلامو میں 10 لاکھ روپے کی سپاری دے کر شوہر کا قتل، بیوی اور سسر سمیت سات گرفتار


پلامو، 27 ستمبر (ہ س)۔

پلامو ضلع کے ستبروا بلاک کے تحت لیسلی گنج تھانہ علاقے کے ایکتا جنگل میں پنگج اوراؤں قتل معاملے کا پولیس نے اتوار کو پردہ فاش کر دیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقتول کی بیوی اور سسر سمیت سات ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کپل چودھری نے اتوار کی سہ پہر 3:30 بجے اس معاملے کی مکمل تفصیلات بتائیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ 23 ستمبر کی صبح تقریباً 6 بجے ایکتا جنگل سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ بعد میں اس کی شناخت پٹن کے بنجاری گاؤں کے رہنے والے پنگج اوراؤں کے طور پر ہوئی۔ پنگج 19 ستمبر سے لاپتہ تھا۔ مقتول کے والد نے اس کی بیوی انیما کماری اور اس کے میکے کے لوگوں پر قتل کا الزام عائد کیا تھا۔

تحقیقات کے دوران بیوی سمیت دیگر افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس دوران معلوم ہوا کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر تنازع رہتا تھا اور شوہر مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دیتا تھا۔ شوہر سے پریشان ہو کر بیوی نے اس کے قتل کی سازش تیار کی اور اپنے والد سمیت دیگر رشتہ داروں اور جان پہچان کے لوگوں کو بھی اس میں شامل کر لیا۔

پولیس کے مطابق تیتری دیوی اور پنٹو کمار کو قتل کے لیے 10 لاکھ روپے کی سپاری دی گئی تھی۔ تیتری دیوی کے بینک اکاؤنٹ میں اب بھی تقریباً 8 لاکھ روپے موجود ہیں۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ سازش کے تحت رنکی دیوی کے ذریعے پنگج اوراؤں سے فون پر بات کروائی گئی اور اسے ملاقات کے لیے ستبروا بلایا گیا۔ اسی دوران ملزمان نے پنگج کو قتل کر دیا اور اس کی لاش ایکتا جنگل میں پھینک دی۔

گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیوی انیما کماری، پنٹو کمار، تیتری دیوی، جتیندر اوراؤں، رنکی دیوی، رام جنم اوراؤں اور دلیشور سنگھ شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تمام ملزمان پلامو ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں کے رہنے والے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande