آج بینک کھلے رہیں گے، صارفین کو ضروری لین دین مکمل کرنے کا مشورہ
نئی دہلی، 27 ستمبر (ہ س)۔ حکومت نے سرکاری شعبے اور پرانے نجی بینکوں کو اتوار کے روز اپنی شاخیں کھولنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ ضروری لین دین سب سے پہلے مکمل کیا جا سکے۔ حکومت نے بینک صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہڑتال سے پہلے اپنے ضروری بینکاری لین دین
آج بینک کھلے رہیں گے، صارفین کو ضروری لین دین مکمل کرنے کا مشورہ


نئی دہلی، 27 ستمبر (ہ س)۔ حکومت نے سرکاری شعبے اور پرانے نجی بینکوں کو اتوار کے روز اپنی شاخیں کھولنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ ضروری لین دین سب سے پہلے مکمل کیا جا سکے۔ حکومت نے بینک صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہڑتال سے پہلے اپنے ضروری بینکاری لین دین مکمل کر لیں۔

بینک ملازمین کی تنظیموں نے 28 ستمبر سے تین روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے بینکاری خدمات متاثر ہونے کا امکان ہے۔

یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز کے مطابق، یہ تنظیم ملک کے تقریباً 90 فیصد بینک ملازمین کی نمائندگی کرتی ہے۔

تنظیم پانچ روزہ بینکاری ہفتہ نافذ کرنے، پنشن میں اصلاحات اور ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اہم کام پہلے ہی مکمل کر لیں اور یونو، انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ، یو پی آئی، اے ٹی ایم اور کیش ڈپازٹ مشینوں جیسی ڈیجیٹل خدمات کا استعمال کریں۔

بینک آف انڈیا نے بھی صارفین سے کہا ہے کہ وہ ڈیجیٹل خدمات اور 24 گھنٹے دستیاب پلیٹ فارم کا استعمال کریں۔ آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایکسس بینک اور انڈس انڈ بینک جیسے نئے نجی بینک معمول کے مطابق کام کر سکتے ہیں۔ وزارتِ خزانہ نے بینک ملازمین کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے زیرِ التوا مسائل کو حل کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande