
علی گڑھ, 26 ستمبر (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے پروفیسر ایس ایم خان نے کرونیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ سائنسز، کوئمبٹور کے فزیکل سائنسز ڈویژن کے زیر اہتمام ‘‘نفسیاتی جائزہ اور ڈیٹا کا تجزیہ: نفسیات میں ابھرتے ہوئے رجحانات’’ موضوع پر علمی خطاب کیا۔
پروفیسر خان نے نفسیاتی جائزے کے بدلتے ہوئے دائر کار پر گفتگو کی۔ انھوں نے واضح کیا کہ یہ محض تجربات تک محدود نہیں بلکہ اس میں انٹرویوز، مشاہدات، درجہ بندی اور کارکردگی پر مبنی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے نفسیاتی ٹسٹ کی بنیادی خصوصیات کے طور پر اعتماد، صداقت، معیاری سازی، معیارات، معروضیت اور غیر جانب داری کا ذکر کیا۔
پروفیسر خان نے نفسیات میں ڈیٹا اینالیسز کے بڑھتے ہوئے کردار کا بھی جائزہ لیا۔ انھوں نے ڈیجیٹل جائزے اور تخلیقی مصنوعی ذہانت کے ابھرتے ہوئے استعمال پر بھی گفتگو کی اور رازداری، تعصب اور اخلاقیات پر مبنی نگرانی کی ضرورت پر خصوصی زور دیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ