علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ہوم سائنس نے فیملی کاؤنسلنگ کیمپ منعقد کیا
علی گڑھ, 26 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ہوم سائنس نے عثمانیہ ہیلپنگ ہینڈ سوسائٹی کے اشتراک سے علی گڑھ کے منظور گڑھی کی کچی آبادی میں فیملی کاؤنسلنگ کیمپ منعقد کیا، جس کا مقصد کنبہ بہبود، ذہنی صحت، صحت و صفائی اور معاشرتی بیداری
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ہوم سائنس نے فیملی کاؤنسلنگ کیمپ منعقد کیا


علی گڑھ, 26 ستمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ہوم سائنس نے عثمانیہ ہیلپنگ ہینڈ سوسائٹی کے اشتراک سے علی گڑھ کے منظور گڑھی کی کچی آبادی میں فیملی کاؤنسلنگ کیمپ منعقد کیا، جس کا مقصد کنبہ بہبود، ذہنی صحت، صحت و صفائی اور معاشرتی بیداری کو فروغ دینا تھا۔

پروگرام میں کنبہ میں مثبت تعلقات، مؤثر رابطے، ذہنی بہبود، ماہواری کے دوران حفظانِ صحت، تعلیم اور کاروبار و معاشرتی بہبود سے متعلق سرکاری اسکیموں کے بارے میں آگہی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے معلوماتی ڈرامے پیش کیے اور معاشرے کے افراد سے ان کی روزمرہ زندگی سے متعلق مسائل پر گفتگو کی۔ اس سے طلبہ کو معاشرتی شمولیت اور سماجی خدمت کے ذریعہ اپنے علم کو عملی طور پر بروئے کار لانے کا موقع ملا۔

کیمپ کا اہتمام شعبہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مریم فاطمہ نے کیا۔ عثمانیہ ہیلپنگ ہینڈ سوسائٹی کی بانی ڈاکٹر سعدیہ عثمان نے بھی اس مہم میں تعاون کیا۔

مشاورتی اجلاس کے بعد شعبے نے مسلسل معاشرتی و تعلیمی سرگرمیوں اور توسیعی پروگراموں کے لیے اس علاقے کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شعبہ اس علاقے میں کنبہ جاتی کاؤنسلنگ پروگرام، صحت و صفائی سے متعلق بیداری مہمات، تعلیمی سرگرمیاں، ہنر فروغ کے اقدامات اور دیگر عوامی رابطہ پروگرام منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande