علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس نے ذہنی فروغ پر ‘‘حرفِ احساس’’ پروگرام منعقد کیا
علی گڑھ, 26 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس نے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سنٹر کے اشتراک سے ‘‘حرفِ احساس: ذہنی دباؤ سے مضبوطی تک’’ کے عنوان سے ذہنی صحت سے متعلق ایک بیداری پروگرام منعقد کیا۔ شعبہ کمپیوٹر سائنس کے
ڈاکٹر ارمان رسول فریدی


علی گڑھ, 26 ستمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس نے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سنٹر کے اشتراک سے ‘‘حرفِ احساس: ذہنی دباؤ سے مضبوطی تک’’ کے عنوان سے ذہنی صحت سے متعلق ایک بیداری پروگرام منعقد کیا۔

شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرپرسن پروفیسر ارمان رسول فریدی نے شرکاء اور ماہرین کا خیرمقدم کیا۔ فیکلٹی آف سائنس کے ڈین پروفیسر سید نوشاد احمد نے طلبہ میں ذہنی صحت سے متعلق بیداری اور نفسیاتی بہبود کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سنٹر کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نشید امتیاز نے ذہنی دباؤ اور اضطراب پر گفتگو کرتے ہوئے روزمرہ کی زندگی میں نفسیاتی مسائل سے نمٹنے کی حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی۔ اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حنا پروین نے فکر کی ازسرنو تشکیل، مثبت خود کلامی اور جذباتی نظم و ضبط پر توجہ مرکوز کی اور گائیڈیڈ امیجری پر مبنی ایک سرگرمی بھی کرائی۔

اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آصف حسن نے ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے موضوع پر ایک نشست منعقد کی۔ اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عائشہ رحمان نے حاضر دماغی اور ذہنی ارتکاز کی تکنیکوں پر تجرباتی سرگرمیاں کرائیں، تاکہ شرکاء موجودہ لمحے پر توجہ مرکوز رکھنے اور ذہنی دباؤ و بے چینی سے نمٹنے کے قابل ہو سکیں۔

آخر میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ڈاکٹر محمد ندیم نے خطاب کیا۔ انہوں نے اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سنٹر اور شعبے کی کاوشوں کو سراہا اور طلبہ کی فعال شرکت کی تعریف کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande