یورپی ممالک کے خلاف فوجی کارروائی کی تیاری نہیں کر رہا ہے روس: پوتن
سینٹ پیٹرزبرگ، 26 ستمبر (ہ س): روس نے کہا ہے کہ ماسکو یورپی ممالک کے خلاف کسی فوجی کارروائی کی تیاری نہیں کر رہا۔ صدر ولادیمیر پوتن نے روس سے لاحق خطرے سے متعلق مغربی ممالک کے دعوو¿ں کو کشیدگی بڑھانے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔ روسی بین الاقوامی
یورپی ممالک کے خلاف فوجی کارروائی کی تیاری نہیں کر رہا روس: پوتن


سینٹ پیٹرزبرگ، 26 ستمبر (ہ س):

روس نے کہا ہے کہ ماسکو یورپی ممالک کے خلاف کسی فوجی کارروائی کی تیاری نہیں کر رہا۔ صدر ولادیمیر پوتن نے روس سے لاحق خطرے سے متعلق مغربی ممالک کے دعوو¿ں کو کشیدگی بڑھانے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔

روسی بین الاقوامی نیوز ٹیلی ویژن نیٹ ورک رشیا ٹوڈے کے مطابق، سینٹ پیٹرزبرگ میں 12ویں یونائیٹڈ کلچر فورم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ یورپی ممالک یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کے لیے کشیدگی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یورپ میں موجود جارحانہ عناصر پر روس کی ترقی کو روکنے کے لیے یوکرین کو استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔

پوتن نے ایسٹونیا کے وزیر دفاع ہانو پیوکور کے بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیا، جنہوں نے روس کے ساتھ ممکنہ تنازع کے حوالے سے تبصرہ کیا تھا۔ پوتن نے اسے محض سیاسی تماشہ قرار دیا۔

روسی صدر نے یوکرین کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے امکان پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ روس کے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گا۔ پوتن نے دعویٰ کیا کہ یوکرین جنگ بندی کے امکانات پر فعال طور پر بات چیت کر رہا ہے۔ ان میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے اور روس کے بحیرہ اسود کے ساحل کی مبینہ ناکہ بندی ختم کرنے جیسے امور شامل ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یوکرین روس پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

روسی صدر نے یورپ پر روس کے حملے کی مبینہ منصوبہ بندی سے متعلق دعوو¿ں کو بھی مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دعوو¿ں کو یورپی شہریوں کے سامنے یوکرین پر اخراجات جاری رکھنے کا جواز پیش کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande