
نئی دہلی، 26 ستمبر (ہ س)۔ کولکاتا میں قائم بسکٹ اور بیکری برانڈ انمول انڈسٹریز لمیٹڈ نے اپنے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے فنڈ جمع کرنے کے لیے کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر بھارتی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ (سیبی) کے پاس ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) داخل کیا ہے۔
کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے پاس جمع کرائے گئے مسودہ دستاویز کے مطابق کولکاتا میں قائم بسکٹ اور بیکری برانڈ انمول انڈسٹریز لمیٹڈ کے 5 روپے فی شیئر کی فیس ویلیو والے اس آئی پی او میں کوئی نیا شیئر (فریش ایشو) جاری نہیں کیا جائے گا۔ انمول انڈسٹریز لمیٹڈ کے مطابق یہ پورا ایشو آفر فار سیل (او ایف ایس) پر مبنی ہوگا۔
کمپنی کا منصوبہ اس آئی پی او کے ذریعے 1,800 کروڑ روپے جمع کرنے کا ہے۔ کمپنی میں تقریباً 84 فیصد حصص رکھنے والا بیجناتھ چودھری اینڈ فیملی ٹرسٹ ہی اس میں واحد سیلنگ شیئر ہولڈر ہے۔ پروموٹر بیجناتھ چودھری اور فیملی ٹرسٹ کی جانب سے 1,800 کروڑ روپے تک کے ایکویٹی شیئرز فروخت (آفر فار سیل) کیے جائیں گے۔ اس سے کمپنی کو کوئی نیا فنڈ حاصل نہیں ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ 2009 میں قائم ہونے والی یہ کمپنی ہندوستان کی ایک برانڈڈ پیکیجڈ فوڈ کمپنی ہے، جو ایسپریشنل اور پریمیم مصنوعات پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ بسکٹ اور کوکیز کے شعبے میں اس کی مضبوط موجودگی ہے، جبکہ کیک، بیکری مصنوعات، چاکلیٹ کوٹڈ ویفرز اور بھارتی مٹھائیوں کے شعبے میں بھی اس کی موجودگی بڑھ رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد