این ٹی پی سی، ای ڈی ایف نے قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کے لیے کیا معاہدہ
نئی دہلی، 26 ستمبر (ہ س):۔ ملک کی سب سے بڑی مربوط سرکاری شعبے کی بجلی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ اور ای ڈی ایف پاور سولیوشنز انڈیا نے بھارت میں پمپڈ اسٹوریج، پن بجلی اور دیگر قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کی ترقی، ملکیت اور آپریشن کے لیے شراکت داری ک
این ٹی پی سی، ای ڈی ایف نے قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کے لیے کیا معاہدہ


نئی دہلی، 26 ستمبر (ہ س):۔

ملک کی سب سے بڑی مربوط سرکاری شعبے کی بجلی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ اور ای ڈی ایف پاور سولیوشنز انڈیا نے بھارت میں پمپڈ اسٹوریج، پن بجلی اور دیگر قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کی ترقی، ملکیت اور آپریشن کے لیے شراکت داری کی ہے۔

این ٹی پی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان 50:50 کی مشترکہ شراکت داری (جوائنٹ وینچر) قائم کی گئی ہے۔ یہ مشترکہ منصوبہ بھارت اور پڑوسی ممالک میں توانائی کے منصوبوں پر کام کرے گا۔ اس معاہدے پر 25 ستمبر کو این ٹی پی سی کے چیئرمین گوردیپ سنگھ اور ای ڈی ایف ایس اے کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) برنارڈ فونٹانا کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

بجلی کمپنی نے بتایا کہ اس اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت این ٹی پی سی لمیٹڈ اور فرانس کی بجلی کمپنی ای ڈی ایف کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ای ڈی ایف پاور سولیوشنز کم کاربن اخراج والے بجلی گھروں کی ترقی، تعمیر اور آپریشن کے ساتھ ساتھ گرڈ کے استحکام کو بہتر بنانے والے حل اور بجلی کی ترسیلی اثاثوں پر بھی کام کریں گی۔

این ٹی پی سی لمیٹڈ نے کہا کہ یہ شراکت داری بھارت کے 2036 تک پمپڈ اسٹوریج منصوبوں کی 100 گیگاواٹ نصب شدہ صلاحیت کے پرعزم ہدف کے مطابق ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande