جموں و کشمیر میں اسپتالوں اور دیگر صحت اداروں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کے ہزاروں عہدے خالی
جموں و کشمیر میں اسپتالوں اور دیگر صحت اداروں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کے ہزاروں عہدے خالی جموں، 25 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے صحت و طبی تعلیم محکمہ کے تحت اسپتالوں اور دیگر صحت اداروں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کے ہزاروں عہدے خال
جموں و کشمیر میں اسپتالوں اور دیگر صحت اداروں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کے ہزاروں عہدے خالی


جموں و کشمیر میں اسپتالوں اور دیگر صحت اداروں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کے ہزاروں عہدے خالی

جموں، 25 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے صحت و طبی تعلیم محکمہ کے تحت اسپتالوں اور دیگر صحت اداروں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کے ہزاروں عہدے خالی ہیں۔ حکومت نے اسمبلی میں رکن اسمبلی آغا سید منتظر مہدی کے سوال کے جواب میں بتایا کہ محکمہ میں 2,891 ڈاکٹروں جبکہ 9,723 پیرا میڈیکل عملے اور نرسوں کے عہدے خالی پڑے ہیں۔ حکومت نے بتایا کہ خالی عہدوں کے باعث پیدا ہونے والی کمی کو فی الحال نیشنل ہیلتھ مشن اور تعلیمی نظام کے تحت عبوری تقرریوں کے ذریعے پورا کیا جا رہا ہے۔

جواب کے مطابق جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب 416 ڈاکٹروں سے متعلق انتخابی ریکارڈ محکمہ کو موصول ہو چکا ہے، جن میں سے 335 ڈاکٹروں کے تقرری احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 1,567 پیرا میڈیکل اور نان گزیٹیڈ عہدے موزوں امیدواروں کے انتخاب کے لیے جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کو بھیجے گئے ہیں۔

حکومت نے ریشی پورہ، بڈگام میں زیر تعمیر 125 بستروں والے ضلع اسپتال کے بارے میں بتایا کہ منصوبے کا تقریباً 70 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ اسے دستیاب فنڈز اور باقی کام کی تکمیل کی بنیاد پر مالی سال 28-2027 کے اختتام تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔حکومت کے مطابق منصوبے کے لیے اب تک 3,217.53 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے 2,336.56 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ رواں مالی سال میں 1,106.56 لاکھ روپے جاری کیے گئے، جبکہ 225 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ریشی پورہ میں 100 بستروں والی کریٹیکل کیئر یونٹ کی تعمیر بھی جاری ہے اور اس کی گراؤنڈ فلور کا تقریباً 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande