این ایس ایس ڈے کے موقع پر کٹرا میں بیداری پروگرام منعقد
این ایس ایس ڈے کے موقع پر کٹرا میں بیداری پروگرام منعقد جموں، 25 ستمبر (ہ س)۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کٹرا میں این ایس ایس ڈے کے موقع پر بیداری پروگرام اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں این ایس ایس رضاکاروں، طلبہ، تدریسی و غیر تدریسی عملے نے شر
Ns


این ایس ایس ڈے کے موقع پر کٹرا میں بیداری پروگرام منعقد

جموں، 25 ستمبر (ہ س)۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کٹرا میں این ایس ایس ڈے کے موقع پر بیداری پروگرام اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں این ایس ایس رضاکاروں، طلبہ، تدریسی و غیر تدریسی عملے نے شرکت کی۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر رجنی بھگت کی رہنمائی میں منعقدہ پروگرام کا مقصد طلبہ میں سماجی خدمت، اجتماعی ذمہ داری اور ماحول کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر این ایس ایس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو نظم و ضبط، سماجی خدمت، قدرتی وسائل کے تحفظ اور صاف ستھرے ماحول کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں کالج احاطے اور اس کے اطراف شجرکاری مہم چلائی گئی، جس کے دوران این ایس ایس رضاکاروں اور عملے نے مختلف پودے لگائے۔ شرکا نے ماحول کے تحفظ اور سرسبز و صحت مند مستقبل کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande