
مدھیہ پردیش میں آج 13 اضلاع میں انتہائی تیز بارش کا الرٹ، 16 اضلاع میں بھی موسلادھار بارش کے امکانات
بھوپال، 25 ستمبر (ہ س)۔ جنوب مغربی مانسون کی رخصتی کے دوران مدھیہ پردیش میں ایک بار پھر بارش کا طاقتور سسٹم سرگرم ہو گیا ہے۔ جمعہ کو جبل پور سمیت 13 اضلاع میں انتہائی تیز بارش کا اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ 16 اضلاع میں موسلادھار بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض علاقوں میں 4 انچ سے زیادہ پانی برس سکتا ہے۔ شدید بارش کے خدشے کے پیشِ نظر ستنا میں 25 اور 26 ستمبر کو نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ٹیکم گڑھ، چھترپور، پنا، ستنا، ریوا، دموہ، امریا، جبل پور، نرسنگھ پور، منڈلا، چھندواڑہ، سیونی اور بالا گھاٹ میں انتہائی تیز بارش کا اورینج الرٹ ہے۔ وہیں بھنڈ، دتیا، نیواڑی، مئوگنج، سیدھی، سنگرولی، میہر، کٹنی، شہڈول، ڈنڈوری، انوپ پور، ساگر، رائسین، نرمداپورم، بیتول اور پانڈھرنا میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ریاست کے کئی دیگر حصوں میں بھی موسم بدلا رہے گا۔ بھوپال، رائسین، سیہور، راج گڑھ، ودیشا، اندور، دھار، علی راج پور، برہان پور، بڑوانی، کھنڈوا، کھرگون، جھابوا، اجین، نیمچ، آگر-مالوا، مندسور، شاجاپور، دیواس، رتلام، نرمداپورم، بیتول، ہردہ، گوالیار، گنا، شیوپوری، دتیا، اشوک نگر، مرینا، بھنڈ، شیوپور، جبل پور، کٹنی، چھندواڑہ، سیونی، نرسنگھ پور، بالا گھاٹ، منڈلا، ڈنڈوری، پانڈھرنا، ریوا، ستنا، سیدھی، سنگرولی، مئوگنج، میہر، شہڈول، امریا، انوپ پور، ساگر، پنا، دموہ، چھترپور، ٹیکم گڑھ اور نیواڑی میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
موسلادھار بارش کے امکان کے پیشِ نظر ستنا ضلع میں کلکٹر ڈاکٹر ستیش کمار ایس نے 25 اور 26 ستمبر کو نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ حکم تمام سرکاری، غیر سرکاری، کیندریہ، نوودیہ اور آئی سی ایس ای سمیت تمام تسلیم شدہ اسکولوں پر نافذ رہے گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں پیدا ہونے والا دباو اب ایک اہم موسمی نظام کی شکل اختیار کر کے طاقتور ہو گیا ہے۔ اس کے زیر اثر 25 اور 26 ستمبر کو ریاست میں بارش کا زور زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ 27 ستمبر کو بھی کئی علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد یہ سسٹم آگے بڑھ جائے گا اور بارش کی سرگرمیوں میں کمی آنے کے امکانات ہیں۔
ایم پی میں جنوب مغربی مانسون کا عمومی دورانیہ یکم جون سے 30 ستمبر تک رہتا ہے۔ اس حساب سے مانسون کی رخصتی میں اب چھ دن باقی ہیں۔ اس مرتبہ بھی ستمبر کے آخری ہفتے سے مانسون کی واپسی شروع ہونے کا امکان ہے۔ راجستھان کے کئی اضلاع سے مانسون رخصت ہو چکا ہے۔ ریاست میں اب تک 873.4 ملی میٹر یعنی 34.4 انچ بارش ہو چکی ہے۔ یہ اب تک ہونے والی معمول کی بارش 935.1 ملی میٹر یعنی 36.8 انچ کے مقابلے میں 2.4 انچ کم ہے۔ مجموعی طور پر ریاست میں معمول سے 7 فیصد کم بارش درج کی گئی ہے۔ مشرقی حصے میں یہ کمی 2 فیصد اور مغربی حصے میں اوسط سے 11 فیصد کم ہے۔
ریاست کے مشرقی حصے کے جبل پور، ریوا، ساگر اور شہڈول ڈویژن میں بارش 2 فیصد تک کم ہے۔ وہیں بالا گھاٹ، چھندواڑہ، ڈنڈوری، دموہ، جبل پور، کٹنی، نرسنگھ پور، پاندھرنا، منڈلا، ریوا، ساگر اور سیونی میں معمول سے 5 تا 23 فیصد تک کم بارش ہوئی ہے۔ البتہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران بارش کے اعداد و شمار میں کافی بہتری آئی ہے۔ جمعرات کو بھی کمی کا تناسب 2 فیصد پر تھا۔ مغربی مدھیہ پردیش کے علی راج پور، اشوک نگر، بیتول، دیواس، دھار، ہردہ، اندور، جھابوا، کھنڈوا، مندسور، مرینا، نرمداپورم، نیمچ، بڑوانی، رائسین، رتلام، سیہور، شاجاپور، اجین اور ودیشا میں اوسط سے 8 تا 50 فیصد تک کم بارش درج کی گئی ہے۔ جبکہ انوپ پور، چھترپور، میہر، مئوگنج، نیواڑی، پنا، ستنا، شہڈول، سیدھی، سنگرولی، ٹیکم گڑھ، امریا، آگر-مالوا، بھنڈ، بھوپال، برہان پور، دتیا، گنا، گوالیار، کھرگون، راج گڑھ، شیوپور اور شیوپوری میں اوسط سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن