ایشین گیمز: یشسونی اور مانوش شاہ ٹیبل ٹینس سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں
آئیچی-ناگویا، 25 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی یشسونی گھورپڑے اور مانوش شاہ نے جمعہ کو ایشین گیمز 2026 میں خواتین اور مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔یشسونی نے شام کی ہند جازا کو1-4 سے، جبکہ مانوش نے ایران کے فرا
Sports-TT-AsianGames-Yashaswini-Manush-Pre-Quarter


آئیچی-ناگویا، 25 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی یشسونی گھورپڑے اور مانوش شاہ نے جمعہ کو ایشین گیمز 2026 میں خواتین اور مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔یشسونی نے شام کی ہند جازا کو1-4 سے، جبکہ مانوش نے ایران کے فرازی بنیامین کو 0-4 سے شکست دی۔ مانوش اور دیا اب سیمی فائنل میں چین کی عالمی نمبر دو جوڑی وانگ چوکن اور سن ینگ شا کا سامنا کریں گے۔

خواتین کے سنگلز کے دوسرے راونڈ میں یشسونی نے جازا کو 5-11، 5-11، 8-11، 11-8، 4-11 سے شکست دی۔ وہیں مانوش نے مردوں کے سنگلز کے دوسرے راونڈ میں ایران کے بنیامین کو 9-11، 6-11، 6-11، 5-11 سے مسلسل چار گیمز میں شکست دی۔

تاہم ہندوستان کی شریجا اکولا کو دوسرے راونڈ میں شمالی کوریا کی پیون سونگ گیونگ کے خلاف 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پیون نے یہ مقابلہ 7-11، 8-11، 13-11، 7-11، 7-11 سے جیتا۔

مردوں کے سنگلز میں منَو ٹھاکر بھی شمالی کوریا کے یو تے ریونگ کے خلاف 3-2 سے شکست کھا کر مقابلے سے باہر ہوگئے۔ یو تے ریونگ نے یہ مقابلہ 4-11،11-2، 11-7،11-7، 4-11، 3-11 سے اپنے نام کیا۔

مکسڈ ڈبلز میں ہندوستان کا تمغہ یقینی

اس سے قبل مانوش شاہ اور دیا چتلے کی جوڑی نے مکسڈ ڈبلز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے لئے تمغہ یقینی بنا دیا۔ عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر موجود ہندوستانی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کی عالمی نمبر چار جوڑی وونگ چون ٹنگ اور دو ہوئی کیم کو1-3 (6-11، 15-13، 9-11، 5-11) سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے ایشین گیمز کے مکسڈ ڈبلز ٹیبل ٹینس میں کم از کم کانسے کا تمغہ یقینی کر لیا ہے۔ ایشین گیمز میں مکسڈ ڈبلز میں یہ بھارت کا دوسرا تمغہ ہوگا۔ اس سے قبل 2018 کے جکارتہ ایشین گیمز میں شرت کمل اور منیکا بترا نے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

تاہم ہرمیت دیسائی اور یشسونی گھورپڑے کی مکسڈ ڈبلز جوڑی کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ ہندوستانی جوڑی کو چین کی لن شی دونگ اور کوائی مان نے 5-11، 10-12، 9-11 سے شکست دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande