ایشین گیمز:للت کشل بھرتیل کی اسپن سے نیپال نے افغانستان کو شکست دی
نشین، 25 ستمبر (ہ س)۔ کشل بھرتیل اور للت راج بنشی کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیپال نے ایشین گیمز میں اپنی کرکٹ مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔ نیپال نے افغانستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔ افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹ پر
ایشین گیمز: للت اور کشل بھرتیل کی اسپن کے دم پر نیپال نے افغانستان کو پانچ وکٹ سے ہرایا


نشین، 25 ستمبر (ہ س)۔

کشل بھرتیل اور للت راج بنشی کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیپال نے ایشین گیمز میں اپنی کرکٹ مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔ نیپال نے افغانستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔ افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹ پر 102 رنز بنائے، جس کے جواب میں نیپال نے 17.2 اوورز میں پانچ وکٹ کھو کر ہدف حاصل کر لیا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، لیکن اس کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ پانچویں اوور تک ٹیم کا اسکور تین وکٹ پر صرف 16 رنز ہو گیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر للت راج بنشی نے پاور پلے میں اپنے تین اوورز میں تینوں وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیل رہے فیصل احمد زئی نے 33 گیندوں پر 30 رنز بنائے، جبکہ نجیب اللہ زدران نے بھی 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن لیگ اسپنر کشل بھرتیل نے مڈل آرڈر کو جم کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ بھرتیل نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ نجیب اللہ اور احمد زئی کے علاوہ افغانستان کا کوئی بھی بلے باز 20 رنز کے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیپال کی شروعات بھی اچھی نہیں رہی۔ بھرتیل پہلے ہی اوور میں بغیر کھاتہ کھولے آو¿ٹ ہو گئے اور ساتویں اوور تک نیپال کا اسکور تین وکٹ پر 31 رنز ہو گیا۔

اس کے بعد سندیپ جورا اور سابق کپتان روہت پوڈیل نے مورچہ سنبھالا۔ دونوں نے اہم اننگز کھیل کر نیپال کو جیت کی راہ پر واپس لا دیا۔ جورا نے 34 رنز بنائے، جبکہ پوڈیل 33 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ گلشن جھا کے ساتھ مل کر پوڈیل نے نیپال کو 18ویں اوور میں ہدف تک پہنچا دیا۔

اس شکست کے ساتھ افغانستان کو مقابلے میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے اس سے قبل جمعرات کو جاپان کو شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔

مختصر اسکور:

افغانستان: 102/7 (نجیب اللہ 30، فیصل احمد زئی 30؛ کشل بھرتیل 4/21، للت راج بنشی 3/13)

نیپال: 103/5 (سندیپ جورا 34، روہت پوڈیل 33 ناٹ آو¿ٹ)

نتیجہ: نیپال پانچ وکٹ سے فاتح۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande