مولانی کے سات وکٹ سے انڈیا اے نے پہلے غیر رسمی ٹیسٹ میں آسٹریلیا اے کو 162 رنز سے ہرایا
پڈوچیری، 25 ستمبر (ہ س)۔ شمس مولانی کی شاندار گیند بازی کی بدولت انڈیا اے نے پہلے غیر رسمی ٹیسٹ میں آسٹریلیا اے کو 162 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ چوتھے دن جمعہ کو آسٹریلیا اے کی ٹیم 363 رنز کے ہدف کا تعاقب کر
مولانی کے سات وکٹ سے انڈیا اے نے پہلے غیر رسمی ٹیسٹ میں آسٹریلیا اے کو 162 رنز سے ہرایا


پڈوچیری، 25 ستمبر (ہ س)۔

شمس مولانی کی شاندار گیند بازی کی بدولت انڈیا اے نے پہلے غیر رسمی ٹیسٹ میں آسٹریلیا اے کو 162 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ چوتھے دن جمعہ کو آسٹریلیا اے کی ٹیم 363 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 55.1 اوورز میں 200 رنز پر آل آو¿ٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا اے نے دن کا آغاز دو وکٹ پر 55 رنز سے کیا تھا۔ اسے جیت کے لیے مزید 308 رن درکار تھے، لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے شروع سے ہی دباو¿ برقرار رکھا۔ تیز گیند باز انشول کمبوج نے ابتدائی جھٹکے دیے۔ ناتھن میک سوینی گلی میں کیچ دے کر آو¿ٹ ہوئے، جبکہ دو اوور بعد پیٹر ہینڈز کومب کو کم اچھال والی گیند نے بولڈ کر دیا۔

اس کے بعد تشار دیش پانڈے نے شاندار ریورس سوئنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا اے کی اننگز کو مزید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے جوش فلپ کو بولڈ کیا اور پھر مسلسل دوسری گیند پر لیام اسکاٹ کو بھی پویلین بھیج دیا۔ دیش پانڈے نے دوسری اننگز میں 14 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

جیسن سانگا 11 رنز کے ذاتی اسکور پر اسٹمپنگ سے بچ گئے، جبکہ اسی اوور میں ان کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل بھی ہوئی، لیکن ہندوستان نے ریویو نہیں لیا۔ تاہم، سانگا زیادہ دیر نہیں ٹک سکے اور تنوش کوٹیان کی گیند پر سلگ سویپ کھیلنے کی کوشش میں 26 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

اس کے بعد فرگس او'نیل اور ٹوڈ مرفی نے آٹھویں وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت قائم کر کے آسٹریلیا اے کی شکست کو کچھ دیر کے لیے ٹال دیا۔ یہ میچ میں آسٹریلیا اے کی واحد نصف سنچری شراکت رہی۔

لنچ کے بعد انڈیا اے کو جیت کے لیے صرف 6.1 اوورز درکار تھے۔ شمس مولانی نے او'نیل کو ڈیپ مڈ وکٹ پر کیچ کرایا۔ اس کے بعد مرفی کو بی سائی سدرشن نے لیگ میں شاندار کیچ لے کر پویلین بھیج دیا۔ برینڈن ڈوگیٹ کا کیچ شیخ رشید نے لانگ آف پر آگے کی جانب ڈائیو لگا کر پکڑا اور آسٹریلیا اے کی اننگز 200 رنز پر ختم ہو گئی۔

مولانی نے میچ میں مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں چار اور دوسری اننگز میں تین وکٹیں لیں۔ تشار دیش پانڈے نے دوسری اننگز میں تین، جبکہ انشول کمبوج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے انڈیا اے نے پہلی اننگز میں کمار کشاگر کے 113 اور تنوش کوٹیان کے 69 رنز کی مدد سے 334 رنز بنائے تھے۔ دوسری اننگز میں دیودت پڈیکل نے 59 اور کشاگر نے ناٹ آو¿ٹ 46 رنز بنائے، جس کی بدولت انڈیا اے نے آسٹریلیا اے کے سامنے 363 رنز کا ہدف رکھا تھا۔

مختصر اسکور:

انڈیا اے: 334 اور 199 (دیودت پڈیکل 59، کمار کشاگر ناٹ آو¿ٹ 46؛ ٹوڈ مرفی 4/48)

آسٹریلیا اے: 171 اور 200 (فرگس او'نیل 47؛ تشار دیش پانڈے 3/14، شمس مولانی 3/57، انشول کمبوج 2/25)

نتیجہ: انڈیا اے 162 رنز سے فاتح۔

دوسرا غیر رسمی ٹیسٹ اسی میدان پر کھیلا جائے گا، جہاں آسٹریلیا اے واپسی کی کوشش کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande