صدرجمہوریہ مرمو نے چھ ممالک کے سفیروں کی اسناد قبول کیں
نئی دہلی، 25 ستمبر (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں فن لینڈ، ویتنام، میکسیکو، ایسٹونیا، یورپی یونین اور بیلجیم کے سفیروں سے اسناد قبول کیں۔ فن لینڈ کے سفیر میکو کیوکوسکی نے سب سے پہلے صدر کو اپنی اسنا
फिनलैंड के राजदूत मिक्को किविकोस्की शुक्रवार को राष्ट्रपति द्रौपदी मुर्मु को अपना परिचय-पत्र प्रस्तुत करते हुए


نئی دہلی، 25 ستمبر (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں فن لینڈ، ویتنام، میکسیکو، ایسٹونیا، یورپی یونین اور بیلجیم کے سفیروں سے اسناد قبول کیں۔

فن لینڈ کے سفیر میکو کیوکوسکی نے سب سے پہلے صدر کو اپنی اسناد پیش کیں۔ اس کے بعد ویتنام کے سفیر ترن منہ مان، میکسیکو کے سفیر پیڈرو بلانکو پیریز اور ایسٹونیا کے سفیر کرسٹی کیرلسوہن نے اسناد پیش کیں۔

یورپی یونین کے سفیر جین ایرک پیکو اور بیلجیئم کی سفیر سوفی کارلشاؤسن نے بھی صدر مرمو کو اپنی اسناد پیش کیں۔

ہندوستھان سماچار

--------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande