گیا جی میں پتر پکش میلے کا آغاز، چھ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات
گیا جی، 25 ستمبر (ہ س)۔ گیا جی میں جمعہ کے روز عالمی شہرت یافتہ پتر پکش میلے کا آغاز ہوا۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے میلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری، وزیر صحت نشانت اور وزیر زراعت وجے کمار سنہا بھی موجود رہے۔ 25
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سمیت کابینہ کے رفقاء گیا جی میں واقع وشنوپد مندر میں پوجا ارچنا کرتے ہوئے


پُن پُن ندی کے گھاٹ پر آبا و اجداد کو ترپن دیتے ہوئے پنڈدانی


گیا جی، 25 ستمبر (ہ س)۔

گیا جی میں جمعہ کے روز عالمی شہرت یافتہ پتر پکش میلے کا آغاز ہوا۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے میلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری، وزیر صحت نشانت اور وزیر زراعت وجے کمار سنہا بھی موجود رہے۔ 25 ستمبر سے 10 اکتوبر تک چلنے والے 17 روزہ میلے میں ملک و بیرونِ ملک سے لاکھوں عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔

افتتاح سے قبل وزیر اعلیٰ وشنوپد مندر پہنچے۔ انہوں نے مندر میں پوجا ارچنا کی اور گربھ گرہ میں بھگوان وشنو کے نقشِ قدم کے درشن کیے۔ اس کے بعد پھلگو ندی پر واقع دیو گھاٹ کا معائنہ کر کے عقیدت مندوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انتظامی افسران نے وزیر اعلیٰ کو میلے کی تیاریوں اور عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات سے واقف کرایا۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ تاریخی گاندھی میدان میں واقع ٹینٹ سٹی پہنچے۔ انہوں نے عقیدت مندوں کے قیام کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کی معلومات حاصل کیں۔ میلے کے دوران گیا جی آنے والے عقیدت مندوں کے قیام کے لیے ٹینٹ سٹی میں بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ضلع انتظامیہ اور پولیس نے میلے کے پیشِ نظر وسیع پیمانے پر تیاریاں کی ہیں۔ پنڈدانیوں کے متوقع ہجوم کے پیشِ نظر چھ ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں اور افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ قیام کے لیے 2500 بیڈ پر مشتمل ٹینٹ سٹی تیار کی گئی ہے۔ عقیدت مندوں کی آمد و رفت کے لیے 150 مفت ای رکشہ بھی چلائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹریفک اور صحت کی سہولیات کے حوالے سے بھی ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande