ابھیرام سنگھ یادو آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کے لیے منتخب
نئی دہلی، 24 ستمبر(ہ س)۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈونیشیائی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ابھیرام سنگھ یادو کو آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی (سی ای سی) کا ایسوسی ایٹ ممبر منتخب کیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ابھیرام سنگھ یادو کا
जय शाह अभिराम सिंह को स्पेशल जर्सी भेंट करते हुए


نئی دہلی، 24 ستمبر(ہ س)۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈونیشیائی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ابھیرام سنگھ یادو کو آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی (سی ای سی) کا ایسوسی ایٹ ممبر منتخب کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ابھیرام سنگھ یادو کا آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی میں استقبال کرتے ہوئے انہیں ایک خصوصی جرسی پیش کی۔

ابھیرام سنگھ یادو کو ایسوسی ایٹ اراکین کے لیے مختص تین سی ای سی عہدوں میں سے ایک پر مقرر کیا گیا ہے۔ جولائی میں گرومورتی پلانی کے آئی سی سی بورڈ میں مقرر ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔

یادو اگلے انتخابات ہونے تک سی ای سی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ اگلے انتخابات جون 2027 میں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

--------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande