
تہران ،24ستمبر (ہ س )۔
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب مغربی ایشیا کی صورت حال میں بہتر فی الحال نظر نہیں آ رہی ہے ۔خاص طور پر آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی صورت حال بہتر نہ ہونے سے دنیا بھر میں بے چینی ہے اور حالات کے بہتر ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔مگر حالات معمول پر نہیں آ رہے ہیں آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی صورت حال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں ٹریفک10 روزہ اوسط سے کم رہی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق شپنگ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ روز 10 مال بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے۔ڈیٹا کے مطابق 1 روز قبل 7 مال بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے تھے، جبکہ گزشتہ روز کی تعداد 10 روزہ اوسط تقریباً 17 جہازوں سے کم رہی۔
دوسری جانب برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک مال بردار جہاز کو نامعلوم چیز سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی۔واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ عملے کو باحفاظت نکال لیا گیا۔ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ