شمالی کوریا کا 240 ملی میٹر گائیڈڈ ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم کا تجربہ
سیول ،24ستمبر (ہ س )۔ شمالی کوریا نے 240 ملی میٹر گائیڈڈ ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم کا تجربہ کیا ہے۔شمالی کوریا خبر ایجنسیوں کے مطابق جدید راکٹ لانچر کا تجربہ منگل کو کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تجربے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کی درستگی اور ک
شمالی کوریا کا 240 ملی میٹر گائیڈڈ ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم کا تجربہ


سیول ،24ستمبر (ہ س )۔

شمالی کوریا نے 240 ملی میٹر گائیڈڈ ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم کا تجربہ کیا ہے۔شمالی کوریا خبر ایجنسیوں کے مطابق جدید راکٹ لانچر کا تجربہ منگل کو کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تجربے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کی درستگی اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ راکٹ خودکار نظام کے ذریعے 100 کلو میٹر دور تک جبکہ گلائیڈ موڈ میں 115 کلو میٹر دور اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔شمالی کوریا کے مطابق نئے راکٹ سسٹم سے جنوبی سرحد پر فائر پاور میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے ملاقات میں شمالی کوریا کی مکمل جوہری تخفیف کے عزم کا اعادہ کیا تھا، تینوں ممالک نے پیانگ یانگ پر مذاکرات کی میز پر واپس آنے پر بھی زور دیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande