
ریاض ،24ستمبر (ہ س )۔
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ قومی دن سعودی ریاست کی بنیادوں کو یاد کرنے کا ایک موقع ہے جو اللہ کے فضل اور پھر بانی بادشاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن کے عزم اور قیادت اور وطن کے مخلص بیٹوں کے بازوؤں کی بدولت عقیدے کے تحفظ اور عدل کے قیام کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہوئی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے شاہ سلمان سعودی عوام کو خطاب کر رہے تھے ۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ وہ سعودی عرب پر امن، استحکام اور خوشحالی کو قائم رکھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ