ریلوے نے 275 کروڑ روپے کے دو منصوبوں کو منظوری دی
نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ بھارتی ریلوے نے ریل کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور آپریشنل صلاحیت بڑھانے کے مقصد سے جنوبی ساحلی ریلوے اور مغربی ریلوے کے تقریباً 275 کروڑ روپے کے دو منصوبوں کو منظوری دی ہے۔ ریلوے نے جنوبی ساحلی ریلوے کے ساولیا پورم-
Railway


نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ بھارتی ریلوے نے ریل کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور آپریشنل صلاحیت بڑھانے کے مقصد سے جنوبی ساحلی ریلوے اور مغربی ریلوے کے تقریباً 275 کروڑ روپے کے دو منصوبوں کو منظوری دی ہے۔

ریلوے نے جنوبی ساحلی ریلوے کے ساولیا پورم-گنٹور سیکشن میں 1x25 کے وی الیکٹرک ٹریکشن سسٹم کو 2x25 کے وی میں اپ گریڈ کرنے کے لیے 142 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ یہ کام 73 روٹ کلومیٹر (آر کے ایم) اور 146 ٹریک کلومیٹر (ٹی کے ایم) کے علاقے میں کیا جائے گا۔ یہ سیکشن ایچ یو این روٹ-8 کا حصہ ہے، جو واسکو-گڈگ-گنتکل-نندیال-ساولیا پورم-گنٹور-وجے واڑہ روٹ کو جوڑتا ہے۔

وزارتِ ریلوے کے مطابق ٹریکشن سسٹم کی اپ گریڈیشن سے بجلی کی فراہمی کی صلاحیت اور قابلِ اعتماد کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور اس روٹ پر بڑھتے ہوئے ریل ٹریفک کو زیادہ مؤثر طریقے سے سنبھالنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ مغربی ریلوے کے ادھنا-اوکائی سون گڑھ سیکشن میں لیول کراسنگ نمبر 53 کی جگہ چار لین والے روڈ اوور برج (آر او بی) کی تعمیر کو 133.2295 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دی گئی ہے۔

یہ منصوبہ ریلوے اور ریاستی حکومت کے درمیان لاگت میں شراکت داری کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔ اس میں ریلوے اور ریاستی حکومت کا حصہ بالترتیب 66.6147 کروڑ روپے اور 66.6148 کروڑ روپے ہوگا۔ مجوزہ آر او بی کا ریلوے برج ڈھانچہ اوپن ویب گرڈر نوعیت کا ہوگا، جس کی تخمینی لاگت 91.60 کروڑ روپے ہے۔ وایاڈکٹ کی لمبائی 311.58 میٹر اور ریلوے اپروچ کی لمبائی 524.32 میٹر ہوگی۔

ریلوے کی وزارت کے مطابق متعلقہ لیول کراسنگ پر 62 فیصد اسکیو ہونے کی وجہ سے اس کے ڈیزائن اور تعمیر میں تکنیکی پیچیدگی ہے۔ آر او بی کی تعمیر سے سڑک ٹریفک آسان ہوگا اور ریلوے آپریشن میں رکاوٹ کم ہونے کے ساتھ ریل خدمات کی حفاظت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande