ریلوے نے کَوچ اور جدید سگنلنگ سے متعلق 461 کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری دی
نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ بھارتی ریلوے نے ریل کی حفاظت اور آپریشنل صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے شمال مشرقی ریلوے کے لکھنو¿ ڈویژن میں 607.7 روٹ کلومیٹر پر ’کَوچ 4.0‘ نصب کرنے اور وسطی ریلوے کے سولاپور ڈویژن کے سات اسٹیشنوں پر الیکٹرانک انٹرلا
RAILWAYS-KAVACH-ELECTRONIC


نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ بھارتی ریلوے نے ریل کی حفاظت اور آپریشنل صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے شمال مشرقی ریلوے کے لکھنو¿ ڈویژن میں 607.7 روٹ کلومیٹر پر ’کَوچ 4.0‘ نصب کرنے اور وسطی ریلوے کے سولاپور ڈویژن کے سات اسٹیشنوں پر الیکٹرانک انٹرلاکنگ نظام قائم کرنے کے منصوبوں کو منظوری دی ہے۔ دونوں منصوبوں کی مجموعی لاگت 461 کروڑ روپے ہے۔

وزارت ریلوے کے مطابق لکھنؤ ڈویژن کے نشان زد باقی حصوں میں 607.7 روٹ کلومیٹر پر ’کَوچ 4.0‘ کی تنصیب کے لیے 252 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ اس سے ڈویژن کے ان حصوں میں ٹرینوں کی حفاظتی انتظامات مزید مضبوط ہوں گے۔

’کَوچ‘ ملک میں تیار کیا گیا خودکار ٹرین حفاظتی نظام ہے، جسے ریل آپریشن میں حفاظت بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ سگنل عبور کرنے کی صورت میں ڈرائیور کو خبردار کرنے کے ساتھ ضرورت پڑنے پر خودکار طور پر بریک لگانے میں مدد کرتا ہے اور ٹرین کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن کی نگرانی کرتا ہے۔

ریلوے نے وسطی ریلوے کے سولاپور ڈویژن کے سات اسٹیشنوں پر الیکٹرانک انٹرلاکنگ نصب کرنے کے لیے مزید 209 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ ان اسٹیشنوں میں موہول، مندھے واڑی، بالے، سولاپور، ہوٹگی جنکشن-ہوٹگی اے کیبن، شاہ آباد اور وادی جنکشن شامل ہیں۔

یہ تمام اسٹیشن ہائی ڈینسٹی نیٹ ورک (ایچ ڈی این)-7 روٹ پر واقع ہیں، جہاں ’کَوچ‘، آٹومیٹک بلاک سگنلنگ (اے بی ایس) اور سینٹرلائزڈ ٹریفک کنٹرول (سی ٹی سی) سے متعلق کاموں کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

الیکٹرانک انٹرلاکنگ کمپیوٹر پر مبنی جدید سگنلنگ نظام ہے، جو روایتی ریلے پر مبنی انٹرلاکنگ کی جگہ لیتا ہے۔ اس سے پوائنٹس اور سگنلز کا زیادہ قابل اعتماد کنٹرول، خرابیوں کی فوری نشاندہی اور انہیں دور کرنے کے ساتھ دیکھ بھال کا عمل بھی آسان ہوتا ہے۔

وزارت کے مطابق دونوں منصوبے ریلوے نیٹ ورک میں ملک میں تیار کردہ ’کَوچ‘ نظام کی توسیع، سگنلنگ نظام کو جدید بنانے اور زیادہ گنجان ریل روٹس پر آپریشن کی حفاظت اور کارکردگی بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande