ڈوسو انتخابات میں اے بی وی پی نے صدر سمیت تین عہدے برقرار رکھے، نائب صدر کا عہدہ آزاد امیدوار کے کھاتے میں
ڈوسو انتخابات میں اے بی وی پی نے صدر سمیت تین عہدے برقرار رکھے، نائب صدر کا عہدہ آزاد امیدوار کے کھاتے میں نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈوسو) انتخابات 2026 میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے گزشتہ سال کی
اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے امیدوار جیت کا جشن مناتے ہوئے


ڈوسو انتخابات میں اے بی وی پی نے صدر سمیت تین عہدے برقرار رکھے، نائب صدر کا عہدہ آزاد امیدوار کے کھاتے میں

نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈوسو) انتخابات 2026 میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے گزشتہ سال کی طرح صدر، سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں پر جیت درج کی، جبکہ نائب صدر کے عہدے پر آزاد امیدوار دیپانشو شوکین کامیاب ہوئے۔ ہفتہ کے روز اعلان کردہ انتخابی نتائج کے مطابق، اے بی وی پی کے یش ڈباس نے صدر کے عہدے پر 24,576 ووٹ حاصل کر کے این ایس یو آئی کے وجے شنکر مینا (22,523 ووٹ) کو 2,053 ووٹوں سے شکست دی۔ اے بی وی پی کی ریا چھاوڑی نے سکریٹری اور لکشیہ راج سنگھ نے جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر جیت حاصل کی۔

نائب صدر کے عہدے پر آزاد امیدوار دیپانشو شوکین نے 30,615 ووٹ حاصل کر کے اے بی وی پی کے ایشو موریہ (16,910 ووٹ) کو ہرایا۔ اس طرح این ایس یو آئی، جس نے 2025 میں نائب صدر کا عہدہ جیتا تھا، اس بار چاروں اہم عہدوں میں سے کسی پر بھی جیت حاصل نہیں کر سکی۔ سکریٹری کے عہدے پر ریا چھاوڑی کو 21,650 ووٹ ملے، جبکہ این ایس یو آئی کی نمرتا چودھری کو 14,869 ووٹ حاصل ہوئے۔ جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر اے بی وی پی کے لکشیہ راج سنگھ نے 16,615 ووٹ حاصل کیے اور ایس سی ایس کے وشیش یادو کو 15,778 ووٹ ملے۔ دونوں کے مابین جیت کا فرق محض 837 ووٹ رہا۔

اس طرح ڈوسو کے چار اہم عہدوں میں سے اے بی وی پی کو تین اور آزاد امیدوار کو ایک عہدہ ملا، جبکہ این ایس یو آئی کا کھاتہ بھی نہ کھل سکا۔

رواں سال ڈوسو انتخابات میں 40.46 فیصد ووٹنگ ہوئی، جو گزشتہ تین سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ صدر منتخب ہونے کے بعد ڈباس نے طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سال بھر ان کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح ہر پی جی اور ہاسٹل کا سیکورٹی آڈٹ کرانا ہوگی، تاکہ مستقبل میں ستیہ نکیتن جیسا واقعہ پیش نہ آئے۔

نو منتخب جوائنٹ سکریٹری لکشیہ راج سنگھ نے کہا کہ اے بی وی پی نے 12 سال بعد راجستھان سے کسی امیدوار کو موقع دیا اور راجستھان کے طلبہ نیز ہم جماعتوں کی حمایت سے انہیں جیت ملی۔ نو منتخب سکریٹری ریا چھاوڑی نے جیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم، طلبہ، ٹیم اور اہلِ خانہ کا شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande