آسام میں 4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
گوہاٹی، 19 ستمبر (ہ س)۔ آسام کے مختلف حصوں میں ہفتہ کو 4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے ریاست کے کئی علاقوں میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز بھوٹان میں تھا۔ آسام کے کئی علاقوں میں
Assam-Earthquake-Centre-Bhutan


گوہاٹی، 19 ستمبر (ہ س)۔ آسام کے مختلف حصوں میں ہفتہ کو 4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے ریاست کے کئی علاقوں میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز بھوٹان میں تھا۔ آسام کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور لوگوں نے کچھ دیر تک زمین میں لرزش محسوس کی۔

زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande